امریکی باکس آفس پر ’’ ہڈن فیگرز‘‘ کا راج

ارب روپے سے زائد کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 16 جنوری 2017 13:31

امریکی باکس آفس پر ’’ ہڈن فیگرز‘‘ کا راج
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) امریکی باکس آفس پر ’’ ہڈن فیگرز‘‘ کا راج ہوگیا۔2 ارب روپے سے زائد کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔حیرت انگیز طور پردو ہفتے قبل ٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہ بناپانیوالی فلم ہڈن فیگرز اس ہفتے پہلے نمبر پر براجمان ہے۔فلم ’’ہڈن فیگرز‘‘ ناسا کے اولین دنوں میں تین افریقی امریکن خواتین ریاضی دانوں کی ایک شخص کو خلا میں بھیجنے کی کوششوں پر مبنی ہے۔

فلم نیاس ہفتے دو ارب روپے سے زائد کمائے۔گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ لوٹنیوالی میوزیکل رومانٹک کامیڈی فلم’لالالینڈ‘نے ایک بار پھر باکس آفس میں جگہ بنالی ہے، اس ہفتیایک ارب چالیس کروڑ سے زائدروپے کماکر دوسرے نمبر آگئی ہے۔فلم ’لالالینڈ‘کی کہانی ایک موسیقار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

اینی میٹڈ میوزیکل فلم ’’سِنگ‘‘ اس ہفتے ایک ارب چالیس کروڑروپے کی آمدنی کے ساتھ بدستور دورسرے ہفتیتیسرے نمبر پرہے۔

فلم میں کوالا نامی جانور اپنے تھیٹر بزنس کو کامیاب بنانے کے لیے ایک بھیڑ کو ملازمت پر رکھتا ہے جو بعد میں کوالا کا بہترین دوست بن جاتا ہے۔فلم میں تھیٹر کے لیے گلوکاری کا آڈیشن بھی دکھایا گیا ہے جس کے لیے سریلی آواز والے جانوروں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 13:31:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :