معروف مبلغ جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم پر بھارت میں پابندی عائد
سمیرا فقیرحسین منگل 17 جنوری 2017 14:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2017ء) : پاکستان کے نعت خواں اور مبلغ دین جنید جمشید کی زندگی کے کچھ لمحات کو قید کر کے ان کے دوست اور پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد نے ایک فلم بنائی جسے جنید جمشید کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تاہم مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سلمان احمد اور جنید جمشید کے بھارتی مداحوں نے سلمان احمد سے شکوہ کیا کہ وہ جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم نہیں دیکھ سکتے ۔
انہوں نے سلمان احمد سے استفسار کیا کہ اس فلم کو یوٹیوب نے بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔ جس پر سلمان احمد نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اس میں پاکستانی ثقافت کو دکھایا گیا ہے۔(جاری ہے)
سلمان احمد کی جانب سے ریلیز کی گئی اس فلم ''خواب'' میں جنید جمشید کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ پی آئی اے کی تباہ ہونے والی پرواز پی کے 661 میں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔ مذکورہ حادثے میں جنید جمشید ، ان کی اہلیہ اور جہاز کے عملے سمیت 47 افراد شہید ہوئے تھے۔@sufisal sir video is not available in India. Youtube blocked it :(
— Pawan Rawat (@pawankrawat) 16 January 2017
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Ellie Kemper
Anumta Qureshi
Rauf Lala
Sumiya Mumtaz
Naseebo Lal
Jacqueline Fernandez
Emily Blunt
Humayun Saeed
Avani Modi
Sohai Ali Abro
AnnaSophia Robb
Bao asghar
Showbiz News In Urdu
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا