انجم شیراز بھی جنید جمشید کے نقش قدم پرچل پڑے‘ گلوکاری چھوڑدی

اسکاٹ لینڈ میں مقیم سابق گلوکار نے دین اسلام کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا جنید جمشید سادہ اور باظرف انسان تھے، 30سال اکٹھے گزارے‘انجم شیراز

بدھ 18 جنوری 2017 11:53

انجم شیراز بھی جنید جمشید کے نقش قدم پرچل پڑے‘ گلوکاری چھوڑدی
ایڈن برگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) ماضی کے معروف گلوکار نجم شیرازنے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر دین کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیا، نعتیں پڑھتے ہیں اور اسکاٹ لینڈ میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ کے شہرڈنڈی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم شیراز نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کسی بھی وقت ہدایت دے سکتا ہے ، میری بھی آنکھیں کھلیں تو میں نے معروف حمد ’نہ تیرا خداکوئی اور ہے اور نہ میرا خدا کوئی اور‘ سے 2003ء میں دینی سفر شروع کیا، اس حمد کا مقصد ہی لوگوں کو بتاناتھاکہ یہ میں نیاہوں ۔

شوبزچھوڑنے پر مالی مشکلات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آنہوں نے بتایاکہ زندگی میں اتار چڑھا آتاہے ، معاشی طورپر بھی آتے ہیں،اللہ گواہ ہے کہ کتنی مرتبہ اکاؤنٹ زیرورہااور پھر بھر گیا، صرف شیطان ڈراتاہے کہ سڑک پر آجائیں گے ۔آنہوں نے بتایاکہ جنید جمشید سادہ اور باظرف انسان تھے، 30سال اکٹھے گزارے۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 11:53:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :