نوازالدین صدیقی کنگ خان کے مداح بن گئے

اداکار نواز الدین نے فلم ’رئیس ‘میں شاہ رخ خان کے مقابل پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے

بدھ 18 جنوری 2017 11:53

نوازالدین صدیقی کنگ خان کے مداح بن گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی فلم ’ رئیس ‘ میں کنگ خان کے ساتھ کام کر کے ان کے مداح بن گئے۔ان کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا سپر اسٹار سیٹ پر ساتھی اداکاروں کے ساتھ نہایت انکسار ی کے ساتھ کام کرتا ہے۔اس میںشان و شوکت بالکل نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

نیشنل ایوارڈ یافتہ بھارتی اداکار نواز الدین نے فلم ’رئیس ‘میں شاہ رخ خان کے مقابل پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا ۔وہ سیٹ پر سپر اسٹار بن کر نہیں ایک اداکار کی طرح کام کرتے ہیں اور مشکل سین میں ساتھی اداکاروں کی مدد بھی کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/01/2017 - 11:53:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :