شوبز میں کامیابیوں کے لئے جدوجہد جاری ،منزل کا حصول باقی ہے ‘ ہما علی

جمعرات 19 جنوری 2017 13:18

شوبز میں کامیابیوں کے لئے جدوجہد جاری ،منزل کا حصول باقی ہے ‘ ہما علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) اداکارہ ہما علی نے کہاہے کہ شوبز میں کامیابیوں کے لئے جدوجہد جاری ہے اور اب بھی منزل کا حصول باقی ہے ، رقص کے لئے میں نے ماہر کوریو گرافر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تین سال کے قلیل عرصے میں جس قدر کامیابیاں سمیٹی ہیں اس کی مجھے توقع بھی نہیں تھی مگر میرے سینئرز کی رہنمائی اور پروڈیوسر سخی سرور نے میری صلاحیتوںکے مطابق کام لیا اور اپنی مسلسل محنت کے باعث میں موجودہ مقام تک پہنچی ہوں ۔

ہما علی نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے میں رقص کوئی بری چیز نہیں ، یہ پرفارمر پر منحصر ہے کہ وہ رقص کو کس انداز میں پیش کرتی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رقص کے لئے میں نے ماہر کوریو گرافر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں اور روزانہ دو گھنٹے رقص کی ریاضت بھی کرتی ہوں ۔ ہما علی نے کہا کہ میرے ذہن میں کامیابی کی جو منزل ہے وہ ابھی نہیں آئی ۔
وقت اشاعت : 19/01/2017 - 13:18:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :