شاہ رخ خان اب’’ شاعر‘‘ بنیں گے

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:18

شاہ رخ خان اب’’ شاعر‘‘ بنیں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے 25 سالہ کیرئیر میں تقریباً ہر طرح کا کردار نبھا چکے ہیں لیکن ابھی بھی ایک کردار ہے جو انہوں نے نہیں نبھایا اور اب وہ بھارت کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی خان کو ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔شاہ رخ خان کو فلم اسکرپٹ پسند آیا ہے اور وہ اس پروجیکٹ کے حوالے سے جلد ہی سنجے کے ساتھ ملاقات کریں گے۔کنگ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اس پروجیکٹ کے بارے میں ریڈ چلی پروڈکشن ہاؤس میں تقریباً دو سال قبل سنا تھا لیکن سنجے اسے پہلے ہی حاصل کرچکے تھے۔

وقت اشاعت : 21/01/2017 - 13:18:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :