میری اصل پہچان ٹی وی ڈرامے ہی ہیں ‘ ڈرامہ انڈسڑی سے الگ نہیں ہوں گی‘صبا قمر

پیر 23 جنوری 2017 11:59

میری اصل پہچان ٹی وی ڈرامے ہی ہیں ‘ ڈرامہ انڈسڑی سے الگ نہیں ہوں گی‘صبا قمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) فلم اسٹار و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ میری اصل پہچان ٹی وی ڈرامے ہی ہیں اور کسی بھی صورت ڈرامہ انڈسڑی سے الگ نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ بھارتی اداکار سلمان خان کیساتھ فلموں میں کام کرنے کا شوق ہے، مجھے بھارتی فلم انڈسڑی سے جو حوصلہ ملا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی اور میری کوشش ہوگی کہ میں زیادہ سے زیادہ وقت بھارتی فلم انڈسڑی میں لگاؤں مگر وہاں بھی کوئی ایسا کام نہیں کروں گی جس سے میرے ملک کا امیج متاثر ہونے کا خدشہ ہوگا بلکہ صاف اور شفاف کام ہی کروں گی۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 11:59:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :