مرسیڈیز کی سواری کا مزہ لینے کے لئے 15سال کی عمر میں جیل کی ہوا کھائی،ٹام ہارڈی

پیر 23 جنوری 2017 14:16

مرسیڈیز کی سواری کا مزہ لینے کے لئے 15سال کی عمر میں جیل کی ہوا کھائی،ٹام ہارڈی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ہالی وڈ کے مقبول اداکار ٹام ہارڈی نے کہا ہے کہ وہ 15سال کی عمر جیل گئے تھے۔ٹام ہارڈی نے اپنی ایک تازہ بات چیت میں کہا کہ وہ شروع سے ہی خطرات مول لینا پسند کرتے تھے اسی طرح پندرہ سال کی عمر میں ان کو مرسیڈیز کی ڈرائیو کا شوق ہوا اور وہ کسی اور کی مرسیڈیز محض اس لئے لے اڑ ے کیونکہ وہ اس کی سواری کا مزہ لینا چاہتے تھے ۔

(جاری ہے)

ٹام نے کہا کہ پولیس نے ان کو مزہ لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور ان کو گاڑی چوری کے الزام میں جیل جانا پڑا۔انھوں نے کہا کہ وہ ایک پڑے لکھے اور کھاتے پیتے گھرانے کے بیٹے تھے اور ان کی پرورش جنوب مغربی لندن میں ایک نہایت سلجھے ماحول میں ہوئی لیکن ان کو اپنے گرد ہر چیز بکھری ہوئی اچھی لگتی تھی شاید ان کی اسی عادت کی وجہ سے وہ الٹے کام کرتے تھے۔یاد رہے کہ ٹام کی گزشتہ سال میں ریلیز ہونے والی فلم’’میڈ میکس فیوری روڈ‘‘تھی۔
وقت اشاعت : 23/01/2017 - 14:16:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :