جیکی چن اور سلمان خان کی ممبئی میں ملاقات

سلمان نے جیکی کو کھانا کھلایا، جیکی نے سلمان کو پانڈا تحفے میں دیا

بدھ 25 جنوری 2017 20:12

جیکی چن اور سلمان خان کی ممبئی میں ملاقات
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) کنگ فو کے بادشاہ جیکی چن اور ایکشن کے سلطان سلمان خان کی ممبئی میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر سلمان نے جیکی کو کھانا کھلایا، جیکی نے سلمان کو پانڈا تحفے میں دیا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ فلم میں ایکشن دکھانے کی خواہش لے کر ہالی وڈ اسٹار جیکی چن ان دنوں اپنی فلم ’کنگ فو یوگا‘کی پروموشن کے لیے ممبئی میں ہیں، جہاں انہوں نے سلمان خان سے ملاقات کی۔دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے کو بالی وڈ اور چینی فلموں میں کام کرنے دعوت بھی دی۔۔

وقت اشاعت : 25/01/2017 - 20:12:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :