سابق کپتان رمیزراجہ کا دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے فلم بنانے کا اعلان

جمعہ 3 فروری 2017 13:04

سابق کپتان رمیزراجہ کا دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے فلم بنانے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی مدد سے دہشت گردی ختم کرنے کے موضوع پرفلم بنارہے ہیں جس کے لیے بھارت کے معروف اداکار سنجے دت کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان اداکارہ ماہرہ خان ، بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف جیسی ہیروئنز میں بہت صلاحیت ہے، فلم میں ہیروئن کے کردار لیے خواہش ہے ان دونوں کو بھی فلم میں شامل کروں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی اداکار سنجے دت کے مقابلے میں ہیروئن کون ہونگی یہ ابھی طے نہیں کیا گیا تاہم فلم میں ایکشن اور سسپنس دونوں دیکھنے کو ملے گا۔
وقت اشاعت : 03/02/2017 - 13:04:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :