ممبئی فیشن ویک ،ْپریتی زنٹا کے ریمپ پر جلوے ،ْ تقریب کو چارچاند لگا دیئے

یکم فروری سے شروع ہونے والا ایونٹ کل اختتام پذیر ہوجائے گا

ہفتہ 4 فروری 2017 12:09

ممبئی فیشن ویک ،ْپریتی زنٹا کے ریمپ پر جلوے ،ْ تقریب کو چارچاند لگا دیئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) بھارتی شہر ممبئی میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری ہے جس میں مختلف ممالک سے مشہور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔فیشن ویک کے دوسرے روز بولی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ریمپ پر انٹری دے کر تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

(جاری ہے)

5دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم گرما کی مناسبت سے ڈیزائنرز دیسی اور ولایتی کلیکشن پیش کررہے ہیں۔فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یکم فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 5روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 5فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

وقت اشاعت : 04/02/2017 - 12:09:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :