شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان کی ریلیزکو 7 سال مکمل

اتوار 12 فروری 2017 13:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان کو ریلیز ہوئے 7 سال مکمل ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم مائی نیم از خان کے 7 سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ فلم ان کے لئے بہت خاص ہے،وہ کرن جوہر اور دیگر تمام تر عملے کے مشکور ہیں جن کی عکسبندی کے دوران انہیں بھرپور حمایت حاصل رہی ،سیٹ کے لمحات ان کے لئے ہمیشہ یادگار رہیں گے، اس موقع پر کرن جوہر نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فلم کے 7 سال مکمل ہونے کی خوشی ہے،یہ ان کے کیرئیر کی اہم ترین فلم ہے،وہ مداحوں کے اچھے ردعمل پر ان کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

فلم سال 2010 کی سپرہٹ فلم رہی جس نے متعدد ایوارڈز بھی حاصل کئے۔
وقت اشاعت : 12/02/2017 - 13:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :