جسٹن بیبر 10مئی کو ممبئی میں کنسرٹ کریں گے

جمعرات 16 فروری 2017 13:44

جسٹن بیبر 10مئی کو ممبئی میں کنسرٹ کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) 22سالہ مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر 10مئی کو بھارت کے شہر ممبئی میں کنسرٹ کریں گے۔ جسٹن کا یہ پہلا تجربہ ہو گا کہ وہ ایشیا ،خاص طور پر جنوبی ایشیا کے کسی ملک میں پرفارم کریں گے۔جسٹن کا یہ کنسرٹ ڈی وائی پٹیل سٹیڈیم میں ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ کنسرٹ جسٹن کے کا حصہ ہو گا اور وہ نہ صرف انڈیا بلکہ دبئی میں بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔جسٹن کے لیے خاص طور پر انڈین کھانوں کا مینیو تیار کیا جائے گا جس میں جسٹن کی پسندیدہ انڈین ڈشز ہوں گی کیونکہ گلوکار بھارتی کھانوں کے خاصے شوقین واقع ہوئے ہیں۔ کنسرٹ میں اے آر رحمن،ارجیت سنگھ ،دپیکا پڈوکون اور سونو نگم بھی شرکت کریں گے۔

وقت اشاعت : 16/02/2017 - 13:44:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :