شاہ رخ خان کا یش چوپڑا کی فلم "اتفاق" کے ریمیک پرٹیم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

منگل 21 فروری 2017 12:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے یش چوپڑا کی فلم "اتفاق" کے ریمیک پرجونو اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ 1969 میں بنائی جانے والی فلم کے ہدایت کار یش چوپڑا اوراسے بی آر چوپڑا نے پروڈیوس کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس میں راجیش کھنہ اور نندو نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے ریمیک میں پہلی بار سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا اکھٹے جلوہ گر ہوں گے ۔ فلم "اتفاق" شاہ رخ خان کی پروڈکشن ریڈ چیلیز اور کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے اور اس کے ہدایت کارابھے چوپڑا ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:40:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :