موسیقی سننے کا بیحد شوق ہے اور کبھی کبھی خود بھی گنگنا لیتی ہوں ‘ اداکارہ صبا قمر

اتوار 7 فروری 2016 13:57

موسیقی سننے کا بیحد شوق ہے اور کبھی کبھی خود بھی گنگنا لیتی ہوں ‘ اداکارہ صبا قمر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے موسیقی سننے کا بیحد شوق ہے اور کبھی کبھی خود بھی گنگنا لیتی ہوں ، اس قدر مصروف ہوں کہ ساری توجہ صرف اداکاری پر مرکوز ہے ہماری ٹی وی انڈسٹری مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے اور اسے کوئی خطرہ لا حق نہیں لیکن ہمیں پھر بھی غافل نہیں ہونا چاہیے اور مزید بہتری کے لئے کاوشیں جاری رکھنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب تک متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکی ہوں اور اپنے کام سے مطمئن ہوں لیکن آ ج بھی سیکھنے کی کوشش میں رہتی ہوں اور جہاں سے بھی سیکھنے کو ملتا ہے اسے اپنا لیتی ہوں۔

وقت اشاعت : 07/02/2016 - 13:57:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :