عمر شریف کو کمپےئرنگ کرنے کا طریقہ نہیں آتا و ہ صرف ون مین شو کرسکتے ہیں ‘ عمر شریف

ہفتہ 13 فروری 2016 13:47

عمر شریف کو کمپےئرنگ کرنے کا طریقہ نہیں آتا و ہ صرف ون مین شو کرسکتے ہیں ‘ عمر شریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء ) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہر ہ نے کہا ہے کہ اداکار عمر شریف کو کمپےئرنگ کرنے کا طریقہ نہیں آتا و ہ صرف ون مین شو کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عینی طاہرہ نے کہا کہ عمر شریف کاشمار سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے مگروہ کسی شو کی میزبانی کے فرائض اس طریقے سے انجام نہیں دے سکتے ان کو معین اختر ، محی الدین ، نعیم بخاری اور خو ش بخت شجاعت جیسے نامور کمپےئرنگ سے کچھ نہ کچھ ضرور حاصل کرنا چاہیے ۔

عینی طاہرہ نے عمر شریف پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ٹی وی لائیو شو میں عمر شریف مہمانوں کی باتوں باتوں میں تذلیل کرتے ہیں جو کسی بھی طور پر مناسب نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمر شریف کوون مین شوکرنے کی عادت ہے اور عادت اب ان میں پختہ ہوچکی ہے ۔

وقت اشاعت : 13/02/2016 - 13:47:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :