بچپن کی یادیں آج بھی دل کو بے قرار کر دیتی ہیں ‘ اداکارہ آفرین

پیر 5 دسمبر 2016 13:13

بچپن کی یادیں آج بھی دل کو بے قرار کر دیتی ہیں ‘ اداکارہ آفرین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) اداکارہ آفرین پری نے کہا ہے کہ بچپن کی یادیں آج بھی دل کو بے قرار کر دیتی ہیں اور کبھی کبھی میرے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ میرا بچپن واپس لوٹ آئے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خدا کی ذات نے عزت ، شہرت اور مقبولیت دے رکھی ہے مگر اس کے باوجود بچپن کی یادیں مجھے بے قرار کر دیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

آج بھی آپ کسی سے پوچھیں تو جواب یہی ملے گا کہ کاش بچپن لوٹ آئے ۔ آفرین پری نے کہا کہ انسان وقت کے ساتھ ساتھ میچور ہو جاتا ہے ،اس کی ذمے داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بے شمار اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکی ہوں ۔مجھے احساس ہے کہ ایک وقت وہ بھی آئے گا جب میں ان دنوں کو یاد کروں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نرم دل ہوں ، دوسروں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتی ۔ میرا شوبز میں کسی سے مقابلہ نہیں ، اپنے کام سے غرض رکھتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 13:13:50