کامیابی کیلئے اداکاری کے شعبے میں نئی جہتوں کی تلاش میں رہتی ہوں ‘ ثناء جاوید

مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے‘ اداکارہ کی خصوصی گفتگو

اتوار 29 نومبر 2015 12:58

کامیابی کیلئے اداکاری کے شعبے میں نئی جہتوں کی تلاش میں رہتی ہوں ‘ ثناء جاوید

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء)خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کیلئے آنکھیں بند کر حامی نہیں بھر لیتی بلکہ اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کردار کا بغور جائزہ لیتی ہوں،کامیابی کیلئے اداکاری کے شعبے میں نئی جہتوں کی تلاش میں رہتی ہوں اور اس میں کامیابی بھی ملی ہے ۔ ’’ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

29 نومبر۔

(جاری ہے)

2015ء‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء جاوید نے کہا کہ پرستاروں نے ڈرامہ سیریل ’’پیوند ‘‘اور ‘‘اعتراض ‘‘میں میرے کردار کو بیحد سراہا ہے اور اس طرح کی حوصلہ افزائی سے میرے اندرمزید لگن سے کام کرنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مشکل کرداروں سے پیچھا چھڑانے کی بجائے انہیں ہمیشہ چیلنج کے طور پر لیا ہے اور پھر اسے ڈرامے کے ڈائریکٹر کی توقعات کے مطابق نبھا کر بھی دکھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ موجودہ دور میں عروج سے گزر رہا ہے اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے ہمیں مزید محنت سے کام کرنا ہو گی ۔

وقت اشاعت : 29/11/2015 - 12:58:51

Rlated Stars :