اداکارہ میرا کی ایک ریسٹورنٹ کیخلاف نیب میں درخواست

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:00

اداکارہ میرا کی ایک ریسٹورنٹ کیخلاف نیب میں درخواست
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) اداکارہ میرا نے گلبرگ کے علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے خلاف نیب میں درخواست دیدی۔اداکارہ میرا کی جانب سے نیب کو دی جانے والی درخواست کے مطابق ان کے انڈسٹریل ایریا میں واقع گھر کے ساتھ ایل ڈے اے کے پلاٹ پر ملک اشفاق نامی شخص نے قبضہ کررکھا ہے جہاں غیر قانونی طور پر ایک شادی ہال بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس شادی ہال میں جوا کھیلا جاتا ہے اور آئے روز ڈانس پارٹیاں منعقد ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پورا علاقہ مشکلات کا شکار ہے تاہم ملک اشفاق ایک بااثر انسان ہے اور ایل ڈی اے کے اہلکاروں اور افسران کو بھتہ دیتا ہے جس کی وجہ سے متعدد درخواستیں دینے کے باوجود آج تک اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔اداکارہ میرا کے مطابق قانون اجازت نہیں دیتا کہ کسی رہائشی پلاٹ کو کمرشل سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے اس لیے نیب پورے معاملے کی انکوائری کروائے اور قانون کے مطابق ملک اشفاق سمیت ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وقت اشاعت : 30/07/2016 - 14:00:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :