ہدایتکار شاہد عثمان نے اپنی نئی پشتو فلم ”غلام“ کو معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیا

جمعرات 25 اگست 2016 13:19

ہدایتکار شاہد عثمان نے اپنی نئی پشتو فلم ”غلام“ کو معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کے نام سے منسوب کر دیا

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست۔2016ء ) پشتو فلموں کے نوجوان ہدایتکار شاہد عثمان نے اپنی نئی پشتو فلم ”غلام“ کو دُنیا کے عظیم شخصیت اور معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی (مرحوم) کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہدایت کار شاہد عثمان نے کہا کہ میری نئی پشتو فلم ”غلام“ کثیر سرمایہ سے بننے والی بین الاقوامی طرز پر بننے والی پشتو زبان کی پہلی فلم ہے جس مین جدید ٹیکنالوجی کا استعمال منفرد انداز میں کیا گیا ہے۔

فلم کی شوٹنگ مانسہرہ میں جاری ہے جس کی ریکارڈنگ میں آصف خان، ارباز خان، آفرین پری، جہانگیر خان، ریما خان،دلبر منیر، سحر خان، زمان بغدادی، تواب سرحدی، طارق جمال، زرداد بلبل، عطاء اللہ، رحیم شہزاد، کچکول خان، پاک پٹھان اور دیگر فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ فلم کی نمائش عید الاضحی پر ہوگی۔

وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:19:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :