فلمسٹار شان نے وزیر اعظم کو پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کی تجویز پیش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جنوری 2017 14:35

فلمسٹار شان نے وزیر اعظم کو پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کی تجویز پیش کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2017ء) : فلمسٹار شان نے پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش سے متعلق وزیر اعظم کو تجویز پیش کر دی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستانی فلموں کو بھارت میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار شان شاہد کو محب وطن پاکستانی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سینما مالکان کو مالی خسارے سے بچانے کے لیے پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے بعد شان شاہد نے وزیر اعظم کو اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی فلموں کی بھی بھارتی سینما گھروں میں نمائش کو ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی ہٹائی جا سکتی ہے تو بھارتی سینما گھروں میں بھی پاکستانی فلموں کی نمائش پر ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئیے۔

(جاری ہے)

اپنی فیس بُک پوسٹ پر شان شاہد نے لکھا کہ میری وزیر اعظم سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ اگر آپ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے ایک کمیٹی بنا رہے ہیں تو برائے مہربانی بھارتی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کے لیے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔

کیونکہ ثقافت کو محض درآمد نہیں بلکہ برآمد بھی کیا جانا چاہئیے۔

وقت اشاعت : 18/01/2017 - 14:35:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :