آج تک جو بھی گیت پیش کیا اسے پذیرائی ملی ہے ‘ عارف لوہار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ جگنی ‘‘ سنانے کی فرمائش کی جاتی ہے ‘ خصوصی گفتگو

اتوار 28 اگست 2016 13:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی میں جو پل بھی اچھے طریقے سے گزر جائے وہ بھی ایک نعمت ہے ،آج تک جو بھی گیت پیش کیا ہے اسے پذیرائی ملی ہے جس سے بڑا حوصلہ ملتا ہے ۔ ’’ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔

(جاری ہے)

2016ء ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ ’’ جگنی ‘‘ کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور میں پاکستان سمیت دنیا میں جہاں بھی جاتا ہے اسے سنانے کی لازمی فرمائش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ جس تن نوں لگدیاں اوہی تن جانے ‘‘ کوانٹر نیٹ پر 20لاکھ لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے اور یہ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ عارف لوہار نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں اس لئے ہر پل اسکی سلامتی اور ترقی کی دعائیں مانگتا ہوں۔

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 13:20:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :