گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور، 28 ستمبر کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

ہفتہ 24 ستمبر 2016 22:51

گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور، 28 ستمبر کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) مقامی عدالت نے گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 28 ستمبر کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلال سعید کے خلاف رخسانہ نوشین نامی خاتون نے چوری کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے زیورات اور ڈالر چوری کئے۔

وقت اشاعت : 24/09/2016 - 22:51:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :