معروف لوک گلوکارشبیرملک انتقال کرگئے ٬نمازجنازہ آج اداکی جائے گی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:26

معروف لوک گلوکارشبیرملک انتقال کرگئے ٬نمازجنازہ آج اداکی جائے گی

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء)معروف لوک گلوکارشبیرملک جمعرات کی صبح انتقال کرگئے ۔ان کی عمر62سال تھی۔شبیرملک نے ریڈیوپاکستان ملتان کے قیام کے بعد سے اسی اسٹیشن سے گلوکاری کاآغازکیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے سینکڑوں گیت ٬لوگ گیت اورکافیاں گائیں جن میں سے بہت زدعام ہیں۔شبیرملک کاشمار ان گلوکاروں میں ہوتاتھاجنہوںنے کلاسیکل اندازکوفروغ دیا٬وہ سرائیکی گیتوںمیں پاپ میوزک کے بانیوں میں سے ہیں اورانہوںنے روایتی گیتوں کو جدیدموسیقی کے ذریعے عوام میں مقبولیت دی۔ان کی نمازجنازہ جمعہ 21اکتوبرکو9بجے صبح چاہ جموں والا میں اداکی جائیگی۔

وقت اشاعت : 20/10/2016 - 20:26:33