خواہش ہے میرے بچے مجھ سے زیادہ نام اور عزت حاصل کریں ‘ گلوکار شوکت علی

پیر 2 مئی 2016 13:40

خواہش ہے میرے بچے مجھ سے زیادہ نام اور عزت حاصل کریں ‘ گلوکار شوکت علی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء)لیجنڈ فوک گلوکار شوکت علی نے کہاہے کہ مجھے اپنی گائیکی کے ذریعے جس قدر محبت اور چاہت دنیا بھر میں ملی ہے اس کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ، خاص طور پر پاکستان میں جس قدر مجھے عقیدت و احترام کا درجہ دیا جاتا ہے اس پر میں اپنے پرستاروں کی محبت کا مقروض ہو چکاہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو کچھ سوچا خدا کی ذات نے مجھے اس سے زیادہ بڑھ کر عنایت کیا ۔

(جاری ہے)

اب میری خواہش ہے کہ میرے بچے محسن شوکت علی اور عمران شوکت علی مجھ سے زیادہ نام اور عزت حاصل کریں ۔ شوکت علی نے کہا کہ میرے چھوٹے صاحبزادہ محسن شوکت علی کے بارے میں میرے دوست احباب کا یہ تاثر ہے کہ اس میں دوسرا شوکت علی نظر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کے ساتھ ایک باپ ہونے کے ساتھ دوستوں جیسا رویہ رکھا ہے اور اسی وجہ سے میرے بچے میرے ساتھ اپنی ہر بات شیئر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری دوسرے والدین سے بھی یہی گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ دوستوں جیسا رویہ رکھیں تاکہ بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہو سکے ۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 13:40:46