میرا نام استاد بڑے غلام علی خان کے نام پر رکھا گیا تھا ‘ غلام علی

جمعہ 26 اگست 2016 13:10

میرا نام استاد بڑے غلام علی خان کے نام پر رکھا گیا تھا ‘ غلام علی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) نامور گائیک غلام علی نے کہا ہے کہ میرا نام برصغیر کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد بڑے غلام علی خان کے نام پر رکھا گیا تھا ، میرے والد بڑے غلام علی خان کے فن کے شدائی تھے اور ان کی محبت کی وجہ سے انہوں نے ہی میرا نام غلام علی رکھا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں غلام علی نے کہا کہ مجھے یہ فخر حاصل ہے کہ میرا نام استاد بڑے غلام علی خان کی نسبت سے رکھا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گلوکاری کے میدان میں نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر آج بھی جب میں پرفارم کرنے لگتا ہوں تو یہ احساس دل میں ہوتا ہے کہ جیسے میرا آج پہلا دن ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خدا کی ذات کا مجھ ناچیز پر بڑا احسان ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت پوری دنیا میں میرے چاہنے والوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے ۔
وقت اشاعت : 26/08/2016 - 13:10:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :