زین ملک کا پہلا سنگل گانا میوزک چارٹ پرٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

اتوار 7 فروری 2016 14:21

زین ملک کا پہلا سنگل گانا میوزک چارٹ پرٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) معروف گلوکار زین ملک کا پہلاسولو سنگل گانا’’پلو ٹاک‘‘ برطانیہ کے میوزیکل سنگل چارٹ پرپہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔سابق ون ڈائریکشن گلوکار کے سنگل گانے کی برطانیہ میں4.97ملین کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے بر طانیہ میں البم چارٹ پر تاحال رواں برس وفات پانے والے لیجنڈری گلوکار ڈیوڈ بوئی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ڈیوڈ بوئی سے قبل مذکورہ پوزیشن پر مائیکل جیکسن موجود تھے۔ڈیوڈ بوئی کا آخری البم انکی وفات سے چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا۔دوسری جانب ملک کا پلو ٹاک شان مینڈس سٹیچز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے

وقت اشاعت : 07/02/2016 - 14:21:51