گلوکارہ بیونسے کا نئے البم “فارمیشن” کے ساتھ دنیا بھر میں میوزک کانسرٹس کی تاریخوں کا اعلان

منگل 9 فروری 2016 13:25

گلوکارہ بیونسے کا نئے البم “فارمیشن” کے ساتھ دنیا بھر میں میوزک کانسرٹس کی تاریخوں کا اعلان

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) گلوکارہ بیونسے نے اپنے نئے البم “فارمیشن” کے ساتھ دنیا بھر میں میوزک کانسرٹس کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ پہلا کانسرٹ فلوریڈا کے شہر میامی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ کی طرف سے سپر باوٴل میں پرفارمنس کے بعد عالمی ٹوور کا اعلان موسیقی کے شائقین کیلئے اس لئے بھی حیران کن ہے کہ اس نے تین سال کے عرصے میں پہلی بار ورلڈ ٹوور کا اعلان کیا ہے اور اس سے تقریباً بارہ گھنٹے پہلے اچانک سنگل میوزک ویڈیو بھی ریلیز کر دی۔

بیونسے نے سپر باوٴل شو میں نئے گانے “فارمیشن” پر پرفارم کیا تو تمام نگاہیں اس پر ہی مرکوز رہیں۔ گانے کو نسلی امتیاز کیخلاف اور تحریک نسواں کا ترانہ تصور کیا جاتا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں تباہ کن سمندری طوفان قطرنیہ کے بعد نیو اورلیئنز میں سیلاب کے مناظر بھی شامل ہیں جن پر بلیک لائیوز میٹر کا نعرہ بھی درج ہے۔ یہ نعرہ پولیس کے ہاتھوں کئی غیر مسلح سیاہ فام امریکیوں کے قتل کے تناظر میں سامنے آیا تھا۔

وقت اشاعت : 09/02/2016 - 13:25:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :