گانے’’ہما ہما‘‘کو فلم’’اوکے جانو‘‘کے لئے دینے کے لئے تیار نہ تھا، اے آر رحمان

منگل 17 جنوری 2017 13:43

گانے’’ہما ہما‘‘کو فلم’’اوکے جانو‘‘کے لئے دینے کے لئے تیار نہ تھا، اے آر رحمان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) بھارتی موسیقار اے آر رحمان فلم’’بمبئی‘‘کے گانے’’ہما ہما‘‘کو فلم’’اوکے جانو‘‘کے لئے دینے کے لئے تیار نہ تھے ان کو ڈر تھا کہ ماضی کے اس مقبول گانے جس کو منیشا کوئرالا اور ارویند سوامی پر فلمایا گیا تھا کو بگاڑ دیا جائے گا۔اے آر رحمان نے کہا ہے کہ گو کہ یہ ایک برا آئیڈیا تھا لیکن ہر کسی نے اس کو پسند کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ فلم’’اوکے جانو‘‘کے لئے جب اس گانے کو لینے کے لئے ڈائریکٹر نے اصرار کیا تو میں راضی نہ تھا لیکن ان کی منت سماجت پر میں مان گیا اور گانے کی صرف پہلی چار سلیب کو استعمال کرنے کی بادل نخواستہ اجازت دی بعد میں ان کو گانے کی ریمکس موسیقی اچھی معلوم ہوئی تا ہم ان کا خیال تھا کہ اس گانے کو لینے کا آئیڈیا برا ہے۔اس گانے کی ریلیز کے بعد سے اب تک یو ٹیوب پر اس کو سننے والوں کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جو بہت اچھی بات ہے جب تک لوگوں کو پسند ہے تب تک ٹھیک ہے۔
وقت اشاعت : 17/01/2017 - 13:43:08