اداکارہ ، ماڈل و گلوکارہ نادیہ گل ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں پرسوں سے میوزیکل اسٹیج ڈرامہ ’’ملنگی دہ خیال کر‘‘ میں جلوہ گر ہونگی

بدھ 18 جنوری 2017 13:18

اداکارہ ، ماڈل و گلوکارہ نادیہ گل ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں پرسوں سے میوزیکل اسٹیج ڈرامہ ’’ملنگی دہ خیال کر‘‘ میں جلوہ گر ہونگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)اداکارہ ، ماڈل و گلوکارہ نادیہ گل ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں جمعہ 20جنوری سے میوزیکل اسٹیج ڈرامہ ’’ملنگی دہ خیال کر‘‘ میں جلوہ گر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے پروڈیوسر منصف خان جبکہ ہدایات و تحریر عدنان رضا کی ہے ڈرامے کی کاسٹ میں فلمسٹار صباء مغل، سونیا خان، کرن مہر، تسلیم گل،منا راہی،حمید بابر، شاہد بھولا، شبیر اور علی جمال شامل ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ریالٹو تھیٹر پر مسلسل نادیہ گل کے اسٹیج اور میوزیکل ڈرامے پیش کئے جا رہے ہیں اور وہ نہ صرف پسند کئے جا رہے ہیں بلکہ گزشتہ ہفتے ان کا اسٹیج ڈرامہ سپر ہٹ ثابت ہوا۔

وقت اشاعت : 18/01/2017 - 13:18:22