برصغیر کے معروف موسیقار روبن گھوش طویل علالت کے بعد ڈھاکہ میں انتقال کر گئے ‘عمر 76سال تھی

ہفتہ 13 فروری 2016 13:39

برصغیر کے معروف موسیقار روبن گھوش طویل علالت کے بعد ڈھاکہ میں انتقال کر گئے ‘عمر 76سال تھی

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) برصغیر کے معروف موسیقار روبن گھوش طویل علالت کے بعد ڈھاکہ میں انتقال کر گئے ۔ انکی عمر 76برس تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روبن گھوش پاکستانی فلمی اداکارہ شبنم کے شوہر تھے او ان دونوں ستاروں کی جوڑی فلمی دنیا کی کامیاب جوڑیوں میں شامل تھی۔

(جاری ہے)

روبن گھوش کا شمار برصغیر کے نامور موسیقاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے 1960کے وسط میں فلم چوکوری کی موسیقاری کے بعد انتہائی شہرت حاصل کی جبکہ انکی دیگر شاہکار موسیقاری میں جہاں تم وہاں ہم اور پیسہ شامل ہیں ۔احمدرشدی کے گئی مشہور گانوں کی موسیقاری بھی روبن گھوش نے ترتیب دی ۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ۔

وقت اشاعت : 13/02/2016 - 13:39:50