تامل فلموں‌کے اداکار نے بھارتی شہر چنائی میں‌ خود کُشی کی کوشش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 اگست 2016 17:23

تامل فلموں‌کے اداکار  نے بھارتی شہر چنائی میں‌ خود کُشی کی کوشش

چنائی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اگست 2016ء) : تامل فلموں کے اداکار نے بھارتی شہر چنائی میں خود کُشی کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق 29 سالہ اداکار نے چوہے مارنے والی دوائی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔ ایلا واراسن عرف اراسو نے معروف تامل فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اراسو نے اداکار وشال کے نام لکھے گئے خود کُشی نوٹ میں بتایا وہ اپنے خاندان کفالت کے لیے جدو جہد کر رہا تھا لیکن متعدد پروڈیوسرز نے اسے رقم کی ادائیگی نہیں کی۔

(جاری ہے)

اراسو نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ اس نے وشال سے بارہا رابطے کر کے تمام سپورٹنگ اداکاروں کی زندگی میں اسی طرز کے مسائل سے آگاہ کرنے اور اپنی مشکلات میں اس کی مدد طلب کرنا چاہی لیکن رابطہ ہی نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق اراسو کی اہلیہ بھی پروڈیوسرز سے رقم کی وصولی میں ناکامی پر اکثر ہی جھگڑا کرتی تھی۔ ایک جھگڑے کے بعد اراسو کی اہلیہ نے اسے طلاق کا نوٹس بھیجا جس کے بعد اداکار نے خود کُشی کرنے کی ٹھان لی۔ اراسو کا ایک بیٹا بھی ہے۔ اراسو کے ایک پڑوسی نے اراسو کی بگڑتی طبیعت کو دیکھتے ہوئے اسٹینلے میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا۔

وقت اشاعت : 24/08/2016 - 17:23:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :