میرے ماں باپ آج مجھ پر فخر کرتے ہیں‘انکت ارورہ

جمعرات 5 مئی 2016 12:37

میرے ماں باپ آج مجھ پر فخر کرتے ہیں‘انکت ارورہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) رامائن میں لکشمن کا کردار ادا کرنے والے انکت ارورہ نے جدوجہد کے دنوں میں ویٹر کا کام بھی کیا ہے اور اخبار ڈالنے کی نوکری بھی کی ہے۔انکت کہتے ہیں کہ جب گھر میں پہلی بار بتایا کہ میں گلوکار بننا چاہتا ہوں، تو سب نے میری بات رد کر دی۔ مجھے بہت تنہا محسوس ہونے لگا، سوچتا تھا مر جاوٴں۔

(جاری ہے)

لیکن پھر لگا کہ حالات سے ہار گیا تو میرے خواب کس طرح پورے ہوں گے؟ اگر میں کچھ کر بیٹھتا تو میرے والدین خود کو کیسے سنبھالتے؟ ان کا خیال ہے جب برے خیال آئیں تب ہمیں اْن کے بارے میں سوچنا چاہیے جو ہم سے محبت کرتے ہیں، میں خوش ہوں کہ میں نے آج جو بھی کیا ہے وہ اپنے طور پر کیا ہے۔ جہاں پہنچنا تھا وہاں شاید نہیں پہنچا، لیکن ہارا نہیں اور کم سے کم اچھی شروعات تو کی۔ ایک وقت پر مجھ سے بات نہ کرنے والے میرے ماں باپ آج مجھ پر فخر کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 12:37:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :