پی ٹی وی لاہور سینٹر کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتما م

جمعرات 28 جولائی 2016 13:36

پی ٹی وی لاہور سینٹر کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتما م
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) پاکستان ٹیلیویژن لاہور سینٹر نے جنرل منیجر بشارت خان کی زیر نگرانی 14 اگست2016 کویوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات کا اہتما م کیا ہے ۔براہ راست نشریات کے پروڈیوسرقیصر شریف ہوں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر ایک سپیشل ڈرامہ " ٹرین 47"بھی پیش کیا جائے گا جس کے پروڈیوسر لاہور سینٹر کے پروگرام منیجرچوہدری افتخار ورک ہوں گے۔

میگا کوئز شو کا فائینل اسلام آباد سینٹر میں ہوگا جس میں تمام مراکز سے چنے گئے شرکأکے درمیان مقابلہ ہوگا ،لاہور سینٹر میں میگا کوئز کے پروڈیوسر صفدر سحر ہوں گے۔

(جاری ہے)

"یوتھ میوزک شو" لاہورسینٹرکے پروڈیوسر محسن جعفر پیش کریں گے۔یوم آزادی سے متعلقہ تقاریر پر مشتمل پروگرام " سپیک پاکستان" پروڈیوسر اظہر فرید جبکہ پروگرام "مورال"کے لئے پروڈیوسر وقاربٹ اور پروڈیوسر زاہدیوم آزادی کے موقع پر خصوصی پیغامات پیش کریں گے ۔

یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نغموں کا پروگرام "سلام پاکستان" پروڈیوسر زنیرہ طارق پیش کریں گی ۔"وطن کے نام مختصر پیغام" پروڈیوسر مبین ارشد،اسداللہ اور مسعود خالد پیش کریں گے ۔ پروڈیوسر الیاس چوہدری بھی اپنے پروگرام "جی آیاں نوں " میں ملّی نغمے پیش کرکے آزادی کی تقریبات میں شامل ہورہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 28/07/2016 - 13:36:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :