نئی ڈٖرامہ سیریل ’’رسمیں‘‘کی تیاری کا آغاز ہو گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 14:00

نئی ڈٖرامہ سیریل ’’رسمیں‘‘کی تیاری کا آغاز ہو گیا
لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)پی ٹی وی لاہور سینٹر کے پروڈیوسر شوکت چنگیزی نے نئی ڈٖرامہ سیریل ’’رسمیں‘‘کی تیاری کا آغاز کردیا،ڈرامہ کے رائٹر سورج بابا ہونگے جبکہ فنکاروں میں ایوب کھوسہ،لیلیٰ زبیری،نیر اعجاز،انجلین ملک،حیابخاری،رائبہ عالم،عینی طاہر،عینی زیدی،یاسمین حق،خالد ابراہیم،عثمان پیر زادہ اور نجیب اللہ انجم شامل ہیں،شوکت چنگیزی نے بتایا کہ 25منٹ دورانیہ کے اس ڈرامے کا سکرپٹ عام موضوعات سے ہٹ کرہے اور یہ ڈرامہ عوام کو بہت پسند آئے گا۔
وقت اشاعت : 03/12/2016 - 14:00:10