ہمیں چین اور ترکی جیسے ملکوں سے مشترکہ فلم سازی کا آغاز کرنا چاہیے ‘ اسلم شیخ

پیر 5 دسمبر 2016 13:13

ہمیں چین اور ترکی جیسے ملکوں سے مشترکہ فلم سازی کا آغاز کرنا چاہیے ‘ اسلم شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ کراچی ٹی وی ڈرامے کے ساتھ فلم انڈسٹری کا بھی گڑھ بنتا جا رہا ہے ، لاہور سے زیادہ فلمیں کراچی کے پروڈیوسر بنا رہے ہیں اور فلم انڈسٹری کی بحالی میں سنجیدہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلموں کو بیرون ملک بھی نمائش کے لئے پیش کرنا چاہیے ، خاص طور پر دبئی ، انگلینڈ ، کینیڈا ، چین ، ایران اور ترکی میں پاکستانی فلموں کی نمائش سے پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا کے سامنے بہتر انداز میں سامنے آئے گا ۔

اسلم شیخ نے کہا کہ ایک پروڈیوسر کامیابی کی بنیاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم بناتا ہے اگر اسکی فلم پاکستان میں فلاپ ہو جاتی ہے تو اس کا سرمایہ ڈوب جاتا ہے اس لیے فلم کی مختلف زبانوں میں ڈبنگ کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں ریلیز کرنے سے بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چین اور ترکی جیسے ملکوں سے مشترکہ فلم سازی کا آغاز کرنا چاہیے ۔ اس اقدام سے فلم کا بجٹ بھی کام ہو جائے گا اور پاکستانی فلموں کی ڈیمانڈ بھی بڑھ جائے گی ۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 13:13:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :