نئے ڈرامے ’’زندان‘‘کی شوٹنگ شروع ہو گئی

پیر 5 دسمبر 2016 14:24

نئے ڈرامے ’’زندان‘‘کی شوٹنگ شروع ہو گئی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) اداکار منیب بٹ کے نئے ڈرامے ’’زندان‘‘کی شوٹنگ شروع کر دی گئی۔’’دل لگی‘‘ اور ’’پیارے افضل‘‘ جیسے کامیاب ڈارمہ سیریل بنانے والے سکس سگما پلس پروڈکشن کے ڈرامے ’’زندان‘‘میں منیب کے ساتھ ایمن خان اور فاطمہ آفندی کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے ہدایتکار سید عاطف حسین ہیں جن کے مطابق ڈرامہ تین افراد کی کہانی ہے جن میں دو سگی بہنیں ہوتی ہیں،منیب ان میں سے ایک کا بچپن کا منگیتر ہوتا ہے لیکن بڑا ہو کر اس سے شادی سے انکار کر دیتا ہے،ڈارمے کی کہانی ثمینہ اعجاز نے لکھی ہے،ڈرامے میں اداکارہ شگفتہ بٹ اور غزالہ بٹ مائوں کے روپ میں نظر آئیں گی۔مذکورہ ڈرامہ مارچ 2017 میں اے آر وائے چینل سے آن ائر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 14:24:31