اداکارہ مدھو کی اسٹیج ڈرامہ’’ابا میرا ویاہ کردے‘‘میں شاندار رقص پرفارمنس

اتوار 29 نومبر 2015 12:51

اداکارہ مدھو کی اسٹیج ڈرامہ’’ابا میرا ویاہ کردے‘‘میں شاندار رقص پرفارمنس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ مدھوکی شبستان تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ’’ابا میرا ویاہ کردے‘‘میں شاندار رقص پرفارمنس۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مدھو ان دنوں مذکورہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کر رہی ہیں جس میں ان کی پنجابی گیتوں پر شاندار رقص پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ وفا خان، دعا علی اور پلک رانا شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کے رائٹر اور ڈائریکٹر اعجاز چندہ ہیں۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مدھو کا کہنا تھا کہ ہر ڈرامے میں پوری کوشش کرتی ہوں کہ کچھ نیا کر کے دکھاؤ اور یہ بھی سارا کریڈٹ میرے مداحوں کو جاتا ہے جو میری ہرپرفارمنس کو پسند کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/11/2015 - 12:51:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :