فیصل آباد میں نشاط تھیٹر میں ہوائی فائرنگ، اسٹیج اداکارہ زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اکتوبر 2016 13:20

فیصل آباد میں نشاط تھیٹر میں ہوائی فائرنگ، اسٹیج  اداکارہ زخمی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اکتوبر 2016ء) : فیصل آباد میں نشاط تھیٹر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسٹیج اداکارہ زخمی ہو گئیں۔ اداکارہ کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نشاط تھیٹر میں گذشتہ رات ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی اسٹیج اداکارہ بے بی جان نے بیان دیا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کی اور تھپڑ بھی مارے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اداکارہ کو ٹانگ پر گولی لگی ہے۔ تاہم پولیس نے تاحال کارروائی کا آغاز نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 13:20:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :