قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ادکارہ کا سیکرٹری اس کا قریبی دوست بھی نکلا

پولیس کا اداکارہ ماہ نور اور اسکے دوست کو بھی شامل تفتیش کر نیکا فیصلہ‘اداکارہ قسمت بیگ اور انکے سیکرٹری کا موبائل ریکارڈ بھی پولیس نے حاصل کر لیا علی رضا ساتھ ہی گاڑی میں موجود رہا ‘پولیس کو کال کر نے کی بجائے خود گاڑی چلا کر ہسپتال جانے کی کوشش کر تا‘اہل خانہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:00

قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ادکارہ کا سیکرٹری اس کا قریبی دوست بھی نکلا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) مقتولہ ادکارہ قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ادکارہ کا سیکرٹری اس کاقریبی دوست بھی نکلا ‘پولیس کا اداکارہ ماہ نور اور اسکے دوست کو بھی شامل تفتیش کر نیکا فیصلہ ۔پولیس ذرائع کے مطابق قسمت بیگ کے پر وڈیوسر علی رضا بٹ کے بیان میں مسلسل تضاد سامنے آرہا ہے اور قسمت بیگ کی والدہ فائزہ اور بہن ستار ہ بیگ کے بیانات اور شک کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور قسمت بیگ اور اسکے دوست علی رضا کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ انکی فیملی کے شک پر اداکارہ ماہ نور اور اسکے دوست کو بھی حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ان سے بھی تحقیقات کی جائیگی جبکہ قسمت بیگ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری علی رضا سے شفاف تحقیقات کی جائے تو قاتلوں کا پتہ چل جائیگاباقی پولیس جن لوگوں کو بھی ضروری سمجھتی ہے انکو حراست میں لے سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

قسمت بیگ کی ہمشیرہ اور والدہ نے کہا کہ علی رضا قسمت بیگ کے ہروقت ساتھ رہتا رہا اور یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ اس کو سارے معاملے میں بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں جب قسمت بیگ قتل ہوئی تب بھی علی رضا انکے ساتھ ہی گاڑی میں موجود رہا اور پولیس کو کال کر نے کی بجائے خود ہی گاڑی چلا کر ہسپتال لے جانے کی کوشش کر تا رہا اس سے ہماراشک پک میں بدل رہا ہے ۔
وقت اشاعت : 26/11/2016 - 13:00:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :