پائل چوہدری کو اسٹیج ڈرامے میں تاخیر سے آنے پر وارننگ لیٹر جاری

پیر 5 دسمبر 2016 13:13

پائل چوہدری کو اسٹیج ڈرامے میں تاخیر سے آنے پر وارننگ لیٹر جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) اداکارہ پائل چوہدری کو اسٹیج ڈرامے میں تاخیر سے آنے پر وارننگ لیٹر جاری کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ پائل چوہدری ان دنوں الحمراء ہال l مال روڈ میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’کوئین 2016ء‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔ اتوار کے روز وہ ڈرامے میں پرفارم کرنے ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں ۔

(جاری ہے)

جس پر الحمراء ہال lکے اسٹیج مینیجر حاجی عبدالرزاق نے اداکارہ کو وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ ڈرامے میں تاخیر سے آئیں تو آپ پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل اداکاروں نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل کی انتظامی کی جانب سے پائل چوہدری کو وارننگ لیٹر جاری کرنا ضروری تھا کیونکہ اگر ایک اداکار کو چھوٹ دے دی جائے تو باقی کاسٹ بھی اسی ڈگر پر چلنا شروع ہو جاتی ہے اور اداکاروں کے وقت پر آنے سے اسٹیج ڈرامے کا سارا سکرپٹ بھی بدل جاتا ہے ۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 13:13:51

Rlated Stars :