150 سال بعد امریکی سرکس بند کرنے کی تیاریاں

سرکس کے آخری شوز رہوڈ آئی لینڈ میں 7 مئی اور نیویارک میں 21مئی کو ہوں گے ٹکٹوں کی فروخت میں کمی اور اخراجات میں اضافے کے باعث سرکس بند کی جا رہی ہے‘سرکس کمپنی کا اعلان

پیر 16 جنوری 2017 11:57

150 سال بعد امریکی سرکس بند کرنے کی تیاریاں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) ایک اور انڈسٹری کا خاتمہ، لوگوں کی عدم دلچسپی، ٹکٹوں کی فروخت میں کمی، ڈیڑھ سو برس بعد امریکا کی سرکس بند ہونے جا رہی ہے۔ جانوروں اور انسانوں کے کرتبوں اور ہنستے، تالیاں بجاتے بچوں سے مزین امریکی سرکس بند ہونے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کی معروف سرکس کمپنی رنگلنگ بروس اینڈ برنم اینڈ بیلی نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت میں کمی اور اخراجات میں اضافے کے باعث سرکس بند کی جا رہی ہے۔کمپنی کے چیئرمین کینیتھ فیلڈ نے ایک پیغام میں سرکس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرکس کے آخری شوز رہوڈ آئی لینڈ میں 7 مئی اور نیویارک میں 21مئی کو ہوں گے۔

وقت اشاعت : 16/01/2017 - 11:57:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :