اپنی صلاحیتوں سے یہ مقام حاصل کیا ، اپنے کام سے مطمئن ہوں ‘ اداکارہ لیلیٰ صد یقی

پیر 23 جنوری 2017 13:52

اپنی صلاحیتوں سے یہ مقام حاصل کیا ، اپنے کام سے مطمئن ہوں ‘ اداکارہ لیلیٰ صد یقی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء)اداکارہ لیلیٰ صد یقی نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں سے یہ مقام حاصل کیا ، اپنے کام سے مطمئن ہوں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرا کیرئیر داغدار ہو ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوش ہوتی ہوں اور کبھی کسی سے حسد نہیں کی ۔ میرے ساتھ کئی مواقعوں پر یہ معاملہ ہوا ہے لیکن میں اس طرح کی چیزوں کو نظر انداز کر دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 23/01/2017 - 13:52:03