UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری :
بیجنگ اولمپکس کا باقاعدہ آغاز جمعہ کو رنگارنگ اور دلوں کو مسحور کردینے والی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگیاہے ۔پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہونے والی تقریب کئی گھنٹوں پر محیط تھی جس میں دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں نے قدیم و جدید چین کی تاریخ‘ تہذیب و ثقافت اور رسوم و رواج کے حوالے سے زبردست پرفارمنس دیکھی۔ اولمپکس میں شریک ممالک کے کھلاڑی جب چینی حروف تہجی کے مطابق اپنی باری پر برڈنیسٹ سٹیڈیم میں داخل ہوئے تو وہ لمحات انتہائی یادگار بن گئے ۔سٹیڈیم میں موجود لوگوں کے خیرمقدمی نعروں کی گونج میں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے ملکوں کے جھنڈے لیکر گراوٴنڈ کا چکر لگایا۔ اولمپکس گیمز 2008ء کی افتتاحی تقریب شائقین کو مدتوں یاد رہے گی۔تقریب میں آتش بازی کا بے مثال مظاہرہ کیا گیاجبکہ تقریب میں 10ہزار سے زائد فنکاروں نے حصہ لیا۔ 3گھنٹے جاری رہیں اور دنیا بھر میں ایک ارب افراد نے اسے براہ راست دیکھا، بیجنگ اولمپکس کھیلوں کی تاریخ کا سب سے مہنگا ایونٹ ہے اس پر 42ارب ڈالرز کے اخراجات آئینگے ،بیجنگ اولمپکس کی تقریبات میں امریکہ کے صدر جارج بش اور پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دنیا بھر کے 80کے قریب ممالک کے رہنماوٴں نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق شہر میں اولمپکس رضا کاروں کی تعداد شہریوں سے زیادہ دکھائی دیتی ہے ۔ اولمپکس مقابلے 24اگست تک جاری رہیں گے ، پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے تقریباً 11000کھلاڑی 302ایونٹس میں 1000میڈلز کے لئے مقابلہ کریں گے ، اولمپکس 2008ء میں چین کی آج تک ہونے والے اولمپک مقابلوں میں سب سے بڑی ٹیم شرکت کر رہی ہے ، اس کے 639ایتھلیٹ تمام 28مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکہ سے زیادہ میڈلز جیتنے کی ایک کوشش ہے ، چین میں اولمپک مقابلوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ بہت یادگار کھیل ہونگے ۔
بیجنگ اولمپکس کے آغازہوچکا ہے اور پہلے روز چین نے دوگولڈمیڈل جیت کراپنی برتری قائم کردی ہے۔اولمپکس گیمز کے سحر میں پوری دنیا مبتلا دکھائی دیتی ہے۔ تاریخی ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی دستہ بیجنگ پہنچ چکا ہے اور افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے کی قیادت ہاکی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے کی۔ شائقین کو توقع ہے کہ پاکستا ن ہاکی ٹیم ماضی کے شاندار ریکارڈ کی بدولت ایک بار پھر اولمپک میں عمدہ کارکردگی پیش کرکے دنیا کو اپنی موجودگی کا احساس دلائے گی لیکن یہ سب اس وقت ممکن ہوگا جب قومی ٹیم یکجا ہوکر کھیلے گی۔کیونکہ پاکستانی ٹیم جب بھی متحد ہوکر کھیلی ہے کامیابی اس کامقدر بنی۔گزشتہ کچھ عرصے سے قومی ٹیم کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی لیکن ا س بار ماہرین توقع کررہے ہیں کہ پاکستان اولمپکس میں وکٹری سٹینڈ تک ضروررسائی حاصل کریگا۔پاکستانی ٹیم اولمپکس میں اپنی مہم جوئی کا آغاز پیر کو برطانوی ہاکی ٹیم کے خلاف میچ سے کررہی ہے۔
اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان نے 1960ء 1968اور 1984ء کے اولمپک کھیلوں میں سونے کا 1956ء 1964اور 1972میں چاندی جبکہ 1976اور 1992میں کانسی کا تمغہ جیتا تاہم گزشتہ 16برسوں سے ٹیم وکٹری سٹینڈ پر چڑھنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔بیجنگ میں ہونیوالے اولمپکس گیمز2008اولمپک کی تاریخ کا26ویں عالمی میلہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے 1948سے 2004ء تک اولمپک مقابلوں کل 95میچ کھیلے ہیں جن میں قومی ٹیم نے 65میں کامیابی حاصل کی ،گیارہ برابر رہے جبکہ پاکستان کو صرف 19میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اولمپک مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 269گول کئے جبکہ ان کے خلاف مخالف ٹیمیں محض107بار گیند کو پاکستانی گول پوسٹ کے اندر پہنچانے میں کامیاب رہیں۔ پاکستانی ٹیم نے پہلی بار 1948کے لندن اولمپک میں حصہ لیا جہاں اس نے سات میں سے چار میچزجیتے، 1952ء کے فن لینڈ اولمپکس میں قومی ٹیم تین میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور دو میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 1956ء کے میلبورن اولمپکس میں پاکستان نے پانچ میں سے تین میچز میں کامیابی حاصل کی،قومی ٹیم نے ایونٹ میں فائنل تک رسائی حاصل کرکے سب کو حیران کردیاتھا تاہم فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں ایک گول کے مقابلے میں صفر گول سے شکست ہوئی۔1960ء کے روم اولمپکس میں پاکستا ن نے اپنے تمام چھ میچز جیت کرگولڈمیڈل حاصل کیا۔ پاکستان نے بھارت کو ایک صفر سے ہراکر نہ صرف اپنی شکست کا بدلہ لیا بلکہ پہلی بار اولمپکس گولڈمیڈل جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ 1964ء کے ٹوکیواولمپکس میں پاکستا ن فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن فیصلہ کن معرکے میں بھارت کے ہاتھوں کے شکست کھانا پڑی ،پاکستان نے ایونٹ میں 8میں سے سات میچز میں فتح حاصل کی۔ 1968ء کے میکسیکو اولمپکس میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا اورفا ئنل میں آسٹریلیا کو 2-1سے شکست دیکر گولڈمیڈل جیتا۔پاکستان نے ایونٹ9 میچ کھیلے اور تمام میں فتح حاصل کی۔ 1972ء کے میونخ اولمپکس میں پاکستا ن نے 9میچز میں سے چھ میں فتح حاصل کی۔اس ایونٹ میں پاکستان کوفائنل میں مغربی جرمنی شکست دیکر گولڈمیڈل جیتا۔ 1976ء کے منٹریال اولمپکس میں پاکستان نے چھ میں سے چارمیچز میں فتح حاصل کی۔ 1984ء لانس اینجلس اولمپکس میں پاکستان نے سات میں سے چار میچز میں کامیابی حاصل کی۔مایوس کن کارکردگی کے باوجود پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کی اور جرمنی کو شکست دیکر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔یہ آخری موقع تھا جب پاکستان نے اولمپکس مقابلوں میں گولڈمیڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 1988ء کے سیئول اولمپکس میں پاکستان نے سات میں سے پانچ میچز میں فتح حاصل کی۔1992ء کے بارسلونا اولمپکس مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،ایونٹ میں قومی ٹیم نے سات میں سے چھ میچز میں فتح پائی۔ 1996ء کے اٹلانٹا اولمپکس میں پاکستان نے سات میں سے تین میچز میں کامیابی حاصل کی ، 2000ء کے سڈنی اولمپکس میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔قومی ٹیم کو سات میں سے پانچ میچز میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ 2004ء کے ایتھنز اولمپکس میں پاکستانی ٹیم سات میں سے پانچ میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔
پاکستان کو اولمپک گیمز میں سب سے زیادہ مرتبہ جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس نے گیارہ میچوں میں پانچ بار کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے چار میچ جتے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے آٹھ میں سے پانچ میچ جیتے اور تین ہارے ہالینڈ کے خلاف گیارہ میں سے چھ جیتے پانچ ہارے نیوزی لینڈ سے پانچ جیتے ایک ڈرا سپین سے آٹھ کھیلے چار جیتے دو ہارے اور دو ڈرا جبکہ امریکہ اور سوویت یونین کے خلاف کھیلے گئے واحد میچوں میں ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔
اولمپک گیمز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز عالمی ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس کو حاصل ہے جنہوں نے 19گول کئے جبکہ سابق کپتان عبدالحمید 16،عبدالرشید جونیئر 15،عزیز ملک 11،منورالزماں اور حسن سردار 10,10،منظور حسین، طاہر زماں 9,9،اے آئی ایس دارا ، نصیر بندہ، منظور حسین عاطف، اسد ملک اور خالد بشیر 8,8،شہباز احمد 7عبدالوحید ، مینر ڈار اور تنویر ڈار 6,6شہناز شیخ، طارق شیخ، کاشف جواد 5حنیف خان، زاہد شریف، کامران اشرف، محمد سرور، عاطف بشیر، ندیم احمد اور ریحان بٹ 4,4 قومی ٹیم کے مینجر خواجہ ذکاء الدین ، افضل مناء، سعید انور، قمر ابراہیم، قاضی محب، پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ، محمد شہباز، 3,3حبیب الرحمان، عبدالرزاق، مطیع اللہ خان، نور عالم، خالد محمود، طارق عزیز ، طارق نیازی، اختر رسول، مدثر حسین، وسیم فیروز، مدثر اصغر، شکیل عباسی اور شبیر حسین 2,2جبکہ مسعود احمد، محمود حسن، لطیف میر، انوار احمدخان، اشفاق احمد، ریاض احمد، گلریز اختر، اخترالاسلام، فضل الرحمان، خالد حمید، کلیم اللہ ، محمد خالد سینئر، علیم رضا، غضنفر علی اور طارق عزیز نے ایک ایک گول کیا۔
13 اگست کو پاکستان اپنا دوسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گا ۔ 15 اگست کو آسٹریلیا اور پاکستان کا جوڑپڑیگا جبکہ 17 اگست کو جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔قومی ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں آخری میچ 19 اگست کو مضبوط حریف ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 21 اگست اور فائنل 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.