UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی تاریخ میں سب سے سخت اور تلخ ترین فیصلہ کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک اور رانا نوید الحسن پر ایک ایک سال کی پابندی جبکہ محمد یوسف اور یونس خان پرپہلے تاحیات پابندی کا اعلان کیا لیکن پھر ہمیشہ کی طرح کرکٹ بورڈ نے یوٹرن لیتے ہوئے دونوں پر لائف بین کو غیر معینہ مدت کی پابندی میں تبدیل کردیا اور اب یہ کرکٹ بورڈ پرمنحصر ہے کہ وہ یوسف اور یونس کو دوبارہ انٹرنیشنل سطح پر کھلانے کا موقع فراہم کرتا یا نہیں۔جہاں ان چاروں کھلاڑیوں کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے وہیں دوسری جانب شاہد آفریدی اور کامران اکمل پر تیس تیس لاکھ جبکہ عمراکمل پر بیس لاکھ روپے کا جرمانہ کیا اور ایک سال کی پابندی کے ساتھ ساتھ شعیب ملک اور رانا نوید الحسن پر بھی بیس بیس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ تمام فیصلے دل پر ہاتھ رکھ کر سناتو دئیے ہیں لیکن کرکٹ بورڈ کس حد تک ان پر قائم رہتا ہے اور ان فیصلوں سے پاکستان کرکٹ پر کتنے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ فیصلہ تو آنے والا وقت کریگا لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظرپورے ملک میں کرکٹ بورڈ کے ان تمام فیصلوں کوسہراہا جارہا ہے۔پی سی بی نے یہ تمام پابندیاں اور جرمانے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی اور کھلاڑیوں کی آپس میں گروپ بندی اور انتشار کے انکشافات کے بعد ایک کمیٹی کی سفارشات پر کیے۔گزشتہ روز جب کرکٹ بورڈ نے ان فیصلوں کی تفصیلات جاری کیں تو محمد یوسف اور یونس خان پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی جس کو بعد میں غیرمعینہ مدت کی پابندی میں تبدیل کردیا گیا حالانکہ اگر کرکٹ بورڈ نے جو انتشار اور گروپ بندی کی وجوہات بتائیں ہیں ان پر تو نہ صرف یونس اور یوسف کو تاحیات پابندی کی سزا دی جانی چاہیے تھی بلکہ ان کے ساتھ ساتھ شعیب ملک اور شاہد آفریدی پربھی تاحیات پابندی عائد کرنی چاہیے تھی کیونکہ یوسف اور یونس کے گروپ بندی میں ملوث ہونے کا انکشاف تو گزشتہ روز کرکٹ بورڈ کے فیصلے میں ہوا لیکن شعیب ملک اور شاہد آفریدی توگروپ بندی کے چیمپئن سمجھے جاتے ہیں۔ان دونوں کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی کو بہتربنانے کیلئے اتنازیادہ محنت نہیں کی جتنا ان کھلاڑیوں نے خود کو کپتان بنانے کیلئے سازشیں کیں۔میں نے چند دن پہلے اپنے ایک آرٹیکل میں شاہد آفریدی کی سازشوں کا ذکر کیا تو میرے بہت سے دوست ناراض ہوگئے کہ میں نے آفریدی جیسے بڑے کھلاڑی کے بارے میں غلط کہاہے کہ لیکن اب حقیقت افشاں ہوگئی ہے ان لوگوں نے حد سے زیادہ شازشیں کی اور یہ سب پابندی کی مستحق تھے۔آج ہمارے کھلاڑی اگردنیا بھرمیں ایک پہچان رکھتے ہیں اور لوگ انہیں سٹارز کے طور پر جانتے ہیں تو یہ سب پاکستان کے مرہون منت ہے۔شعیب ملک ، آفریدی یا یونس خان اگر کرکٹرز نہ ہوتے تو ان کی کوئی پہچان نہ ہوتی یہ سب کچھ انہیں پاکستان نے دیا ہے اور یہ ایسے بے حس لوگ ہیں یہ ملک کا نام روشن کرنے کی بجائے ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔یوسف کو شعیب ملک سے شکایت ہے اور شعیب ملک کو یوسف سے، کرکٹ بورڈ نے جوفیصلہ کیا ہے وہ ٹھیک ہے کہ ایک تلخ فیصلہ ہے لیکن کرکٹ بورڈ کو اس پرقائم رہنا چاہئے اور آنے والے کرکٹرز کیلئے مثال قائم کرنے کیلئے ان تمام فیصلوں پرڈٹ جانا چاہئے۔یہ کھلاڑی جب اچھا کھیلتے ہیں تو قوم انہیں سرآنکھوں پر بٹھاتی ہے، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی ہیں ، لوگ ان کا استقبال کرنے کیلئے راتوں کو ائرپورٹ جاتے ہیں اور انہیں وہ عزت ومقام اور رتبہ دیتے ہیں جو شاید ساٹھ سالوں میں حکمرانوں کوبھی نہیں دیا گیا لیکن یہ کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں کو فراموش کرکے اپنی سازشوں میں لگ جاتے ہیں اور ملک کو بدنام کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ مجھے یاد ہے کہ گزشتہ سال جون میں جب پاکستان نے انگلینڈ میں ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتا تو ٹیم جب لاہور واپس پہنچی تو میں کوریج کی غرض سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رات دس بجے سے لیکر صبح سات بجے تک موجود رہا،وہاں ٹیم کے استقبال کیلئے لوگوں کا ایک جم غفیر تھا جو اپنے سٹارز کو عزت دینے کیلئے موجود تھا،مگر جب یہ کھلاڑی برا کھیلتے ہیں تو قوم کو دکھ بھی پہنچتا ہے، لوگوں نے ان کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی اور گروپ بندیوں کی وجہ سے کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی ہے لیکن مجال ہے کہ بار بار سمجھانے بتانے اور احساس دلانے کے باوجود ہمارے کھلاڑیوں کو عقل وشعور آیا ہو۔شعیب ملک کون ہے، موصوف سیالکوٹ سے لاہور کرکٹ کھیلنے آتے تھے تو رات کو ریلوے سٹیشن کے بینچوں پر سوتے تھے، محمدیوسف کے بارے میں پوری قوم جانتی ہے کہ ان کے گھر میں صبح کا ہوتا تو شام کو بھوکے سوتے تھے، کامران اکمل اپنے باپ اور بھائیوں کے ساتھ لاہور گلبرگ میں ویلڈنگ کا کام کرتے تھے اور آج اگر یہ لوگ سٹار بن گئے ہیں اور ان کے پاس پیسہ آگیا ہے تو ان لوگوں کو ملک کی عزت کا احساس ہی نہیں رہا۔دنیا کی دوسری ٹیموں کے کھلاڑی اپنے ملک کیلئے کھیلتے ہیں اور ہمارے کھلاڑی اپنی ذات کیلئے کھیلتے ہیں۔ ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے ہیں اور آپس میں گروپ بناکر بجائے حریف ٹیم کو شکست دیں اپنے ہی ساتھیوں کو ہرانے اور انہیں کمزورکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
کرکٹ بورڈ نے جو کیا ہے اب اس پرقائم رہنا چاہئے کیونکہ پی سی بی فیصلے بدلنے میں دیرنہیں کرتا۔اگر مستقبل کیلئے گروپ بندی، پلیئرپاورز اور کھلاڑیوں کی آپس میں رنجش اور انتشار کو ختم کرنا ہے تو جو آپریشن کلین اپ کرکے مثال قائم کی گئی ہے اس پر ثابت قدم رہنا چاہئے تاکہ آنے والے وقت میں کوئی بھی کھلاڑی اپنے فرض میں کوتاہی نہ برتے۔گوکہ یوسف ، یونس ، رانا نوید اور شعیب ملک پرپابندی سے پاکستان کی ٹیم کمزور ہوگئی لیکن جب یہ سارے ٹیم میں تھے تو تب پاکستان نے کونسے معرکے فتح کرلیے تھے ، لہذا کرکٹ بورڈ کو کسی کے پریشرمیں آئے بغیر اپنے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کرانا چاہئے تاکہ پاکستان کرکٹ میں جوگند عرصہ دارزسے پھیل چکا تھا وہ مکمل طور پرصاف ہوجانا چاہیے اور ایسے کھلاڑیوں کو اہمیت اور موقع دینا چاہیے جو اپنی ذات کی بجائے پاکستان کی عزت اور وقارکیلئے کھیلیں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور پاکستان کی عزت میں قوم کی عزت اور وقارچھپا ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.