UrduPoint Sports

كھیل >> ورلڈ ریسلنگ اینٹرٹینمنٹ >> ریسل مینیا24،انڈر ٹیکرکی ریکارڈ 16ویں بار فتح،ایج کو ہراکرپھر عالمی چیمپئن بن گئے

اعجاز وسیم باکھری :
ورلڈریسلنگ انٹرنیمنٹ(ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سالانہ ایونٹ ”ریسل مینیا 24“میں ایک بار انڈر ٹیکرنے اپنا ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے ایج کو شکست دیکر ورلڈہیوی ویٹ چیپمئن شپ کا تاج اپنے سرسجالیاہے۔جبکہ دوسری جانب رینڈی اورٹن نے ٹرپل تھریٹ میچ میں تاریخ ساز مقابلے کے بعد سابق عالمی چیمپئنزجان سینا اور ٹرپل ایچ کو شکست فاش دیکر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیاہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہراورلینڈومیں ہونے والے سالانہ مین ایونٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے تینوں ذیلی اداروں ”را“اسمیک ڈاؤن“اور ای سی ڈبلیو کے ریسلرز نے شرکت کی۔عالمی شہرت یافتہ ریسلر انڈر ٹیکر جو کہ گزشتہ 15سال سے ریسل مینیامقابلوں میں ناقابل شکست چلے آرہے تھے ایک بار پھر انہوں نے اپنا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ریسل مینیامیں ناقابل شکست رہتے ہوئے ایج کو شکست دیکر ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیت لی،یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی انڈر ٹیکر نے ریسل منییا23میں بٹیسٹاکو ہراکر ورلڈچیمپئن شپ جیتی تھی،اس بار انڈر ٹیکر نے ایج کو مات دی۔دوسری جانب انڈر ٹیکر کے سوتیلے بھائی کین نے پہلے ایک ساتھ 24پہلوانوں کو بیٹل رائل مقابلے میں چت کیا بعد ازاں نے انہوں نے محض9سکینڈ میں چاوو گوریروکو شکست دیکر ای سی ڈبلیو چیمپئن شپ کی بیلٹ جیتنے کا کارنامہ بھی سرانجام دیا۔ریسل مینیا 24کے سب سے بڑے مقابلے میں رینڈی اورٹن نے سابق چیمپئن جان سینا اور ٹرپل ایچ کے ڈبلیوڈبلیو ای چیمپئن بننے کے خواب کو پورا نہ ہو نے دیا اور دونوں حریفوں کے ساتھ ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اپنی بیلٹ اپنے پاس محفوظ رکھی۔ریسل مینیا 24کے ایک اور مقابلے میں شان مائیکل نے 16بار عالمی چیمپئن رہنے والے رک فلیئر کو شکست دیکر ریٹائرمنٹ پر مجبورکردیا ۔اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اگر رک فلیئر کو اس مقابلے میں شکست ہوئی تووہ ریسلنگ کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلینگے بدقسمتی سے فلیئرشان مائیکل سے شکست کھاکر از خود ریٹائرہوگئے ۔جب فلیئر آخری بار واپس لوٹ رہے تھے تو ایرینا میں موجود ہرشخص کی آنکھیں اشکبار تھیں بعدازاں انہیں ہال آف فیم کا سب سے بڑا ایوارڈ بھی دیا گیا۔اس سے اگلے روز ”را“مقابلوں میں رک فلیئرکو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور تمام ریسلرز نے بیک سٹیج سے باہرآکر رنگ میں موجود ”نیچر بوائے “کو خراج زبردست الفاظ میں تحسین پیش کیا اس موقع پر خصوصی طو رپر رک فلیئر کے پرانے ساتھی ٹرپل ایچ اور بٹیسٹا بھی موجود تھے جنہوں نے فلیئرکو گلے لگاکران کے عظیم ریسلر اور ایک بہترین ساتھی ہونے کے اعتراف کیا۔
ریسل مینیا24کے ایک اور سالانہ شیڈول مقابلے ”منی ان دی لیڈربنک “میچ جو کہ ایک ساتھ 7ریسلز کے درمیان لڑا جاتا ہے میں سی ایم پنکھ نے فتح حاصل کرکے نہ صرف پیسوں سے بھرا بریف کیس جیت لیا بلکہ اب وہ پورا سال کسی بھی وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کی کسی بھی عالمی چیمپئن شپ کا مقابلہ لڑنے کیلئے بھی کوالیفائی کرگئے ہیں۔ریسل مینیا 24کے ایک اور مقابلے میں سابق ڈبلیو ڈبلیو ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن بٹیسٹانے اپنے حریف اوماگاکو شکست دیکراپنی برتری ثابت کی۔جبکہ تین مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے بگ شاچیلنج مقابلے میں امریکی باکسر فلویڈسے ہارگئے اور ایک اور تاریخی مقابلے میں جے بی ایل نے فینلے کو شکست دیکرچیلنج مقابلہ جیت لیا۔ریسل مینیا 24میں بھارتی ریسلر گریٹ کھالی اور کرس جریکو اپنے پرستاروں کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسل مینیا 24میں شائقین کو توقع تھی کہ جان سینا رینڈی اورٹن کو شکست دیکر اپنا اعزاز واپس حاصل کرلیں گے لیکن ٹرپل ایچ کی ساتھ موجودگی کی وجہ سے سینا اپنا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے لیکن یہ بات حتمی ہے کہ جان سینا بہت جلد اپنا اعزاز واپس حاصل کرلے گا جس کی وہ اہلیت بھی رکھتا ہے تاہم ٹرپل ایچ اور بٹیسٹاکیلئے فی الحال کوخاص موقع نظر نہیں آرہا خیال کیا جارہے بٹیسٹا انڈر ٹیکر کی ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن شپ کیلئے چیلنج کرسکتے ہیں تاہم یہ بھی امکان ہے کہ ٹرپل ایچ رینڈی اورٹن کی پیچھا چھوڑ کر کین یا انڈر ٹیکر کے مدمقابل آسکتے ہیں لیکن اس کیلئے ٹرپل ایچ کو پہلے بیٹسٹاجیسے پہاڑ کو گرنا ہوگا جو کہ موجودہ دور کے ٹرپل ایچ کیلئے مشکل ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.