UrduPoint Sports

كھیل >> ورلڈ ریسلنگ اینٹرٹینمنٹ >> ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا”سلور جوبلی“ کیلئے رنگ سج گیا، مقابلے 5اپریل کو ہونگے

اعجاز وسیم باکھری:
ریسل مینیا ڈبلیو ڈبلیو ای کا سالانہ مین ایونٹ ہے جہاں ڈبلیو ڈبلیو ای کے تینوں ذیلی ادارے ”را“اسمیک ڈاؤن اور ای سی ڈبلیو کے ریسلر ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں ۔ریسل مینیا مقابلوں میں رائل رمبل گیم مقابلہ جیتنے والا ریسلر اپنی مرضی سے ڈبلیو ڈبلیو ای کی کسی بھی چیمپئن شپ کا مقابلہ لڑنے کا اہل ہوتا ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ رائل رمبل مقابلے میں فتح حاصل کرکے ریسل مینیا میں عالمی چیمپئن شپ کی فائیٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والا ہر ریسل آگے چل کر ریسل مینیا میں فاتح عالم کا تاج پہننے میں سرخرو ہواہے اوراس بار یہ تاج پہننے کیلئے رینڈی اورٹن پرعزم دکھائی دیتے ہیں ۔وہ رائل رمبل گیم مقابلے میں فتح حاصل کرنے کے بعد ریسل مینیا25سلور جوبلی مقابلوں میں ڈبلیو ڈبلیو ای عالمی چیمپئن شپ کی بیلٹ کا مقابلہ لڑنے کیلئے اپنے سابق ساتھی ورلڈ چیمپئن ٹرپل ایچ سے مقابلہ لڑنے کیلئے کمر بستہ ہوچکے ہیں ۔دونوں حریفوں کے درمیان ان دنوں رقابت عروج پر ہے اور ایک دوسرے پر مقابلے سے قبل کئی بار حملہ آور ہوچکے ہیں ۔رینڈی اورٹن ٹرپل ایچ کو اشتعال دلانے کیلئے ان دنوں ٹرپل ایچ کی سابق سسرالی فیملی مسٹر میک موہن ،ٹرپل ایچ کی سابقہ بیوی سٹیفنی میک موہن اور شین میک موہن پر تشدد کرنے سے بھی گریز نہیں کررہے جس سے اورٹن اور ٹرپل ایچ ایک دوسرے کے سخت دشمن بن چکے ہیں اور شائقین ان دونوں کے مابین عالمی چیمپئن شپ کے مقابلے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں ۔ریسل مینیا 25جوکہ سلور جوبلی مقابلے ہیں اس بار تاریخی ایونٹ کی میزبانی امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہوسٹن کے سپر د کی گئی ہے ۔یہ مقابلے اتوار 5اپریل کو ریلنٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونگے جہاں 71ہزار سے زائد شائقین سٹیڈیم کے اندر جبکہ کروڑوں شائقین ٹی وی پر براہ راست دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہونگے۔
ریسل مینیا 25سلور جوبلی کے دیگر مقابلوں میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن ایج اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے ایک ساتھ سابق عالمی چیمپئن جان سینا اور بگ شا کے ساتھ مقابلے لڑیں گے جبکہ ریسل مینیا کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ دو سابق عالمی چیمپئنز انڈر ٹیکر اور شان مائیکل کے مابین لڑا جائیگا ۔انڈر ٹیکر اب تک لگاتار 16مرتبہ ریسل مینیا میں اپنا مقابلہ جیت کر تاحال ناقابل شکست ہیں اور وہ مسلسل 17ویں بار اپنے کو اعزاز برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں تاہم شان مائیکل جوکہ کچھ عرصہ قبل ریٹائرمنٹ پر غور کررہے تھے ڈیڈ مین کی کامیابیوں کا تسلسل توڑنا چاہتے ہیں ۔انڈر ٹیکر اور شا ن مائیکل نے ایک ساتھ ریسلنگ کیرئیر شروع کیا اور دونوں چار سے زائد مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز رکھتے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ شان مائیکل انڈرٹیکر کو ہرانے میں کامیاب ہوجائیں گے کیونکہ دونوں گزشتہ 20سال سے ریسلنگ میں وابستہ ہیں اور بڑھتی عمر کے ساتھ انڈر ٹیکرمیں اب وہ بات نہیں رہی جوآج سے دس سال پہلے تھی ۔ریسل مینیا میں اس بار ایک اورحیران کن مقابلہ بھی منعقد ہورہا ہے جو دوسگے بھائیوں جیف ہارڈی اور میٹ ہارڈی کے مابین لڑاجائیگا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جے بی ایل اور رے مسٹریوبھی ایک دوسرے کے مدمقابل آرہے ہیں جبکہ منی ان دی لیڈر بنک مقابلے میں اس بارسی ایم پنک،کین ، مارک ہنری،ایم وی پی ،شلٹن بنجمن،کوفی کنگٹسن،کرسٹن اور فینلے ایک ساتھ رنگ میں اتریں گے اور ان میں سے جوبھی منی ان دی لیڈر بنک مقابلہ جیتے گا وہ نہ صرف بھاری رقم کا مالک بن جائیگا بلکہ اگلے 12ماہ تک وہ کسی بھی وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کی عالمی چیمپئن شپ کا مقابلہ بھی لڑسکتا ہے۔
ریسل مینیا کی تاریخ کافی پرانی ہے ۔پہلی بار 1985ء میں ریسل مینیا مقابلوں کاانعقاد کیا گیا اور سب سے پہلے ریسل مینیا مقابلوں کو اس لیے یاد کیا جاتا ہے کیونکہ ریسل مینیا 1میں عظیم باکسر محمد علی، ہاک ہوگن اور روڈی پیپر کی تاریخ ساز فائیٹ میں بطور مہمان ریفری شریک ہوئے تھے ۔پہلے ریسل مینیا مقابلوں کا فاتح بننے کا اعزاز ٹیٹوسینا ٹینا کے پاس ہے۔ایک برس کے وقفے کے بعد 1986میں ریسل مینیا کے نام سے ایک ہی دن تین مختلف شہروں میں مقابلوں کاانعقاد کیا گیا۔نیویارک ،لانس اینجلس اور Illinois میں ایک ہی روزر یسل رمینیا کے مقابلے ہوئے۔نیویارک میں منعقدہ مقابلوں میں رینڈی سیوج نے جارج سٹیل کو مات دیکر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا ۔جبکہ Illinois میں منعقدہ مقابلوں میں اندرے دی جوائنٹ نے 20پہلوانوں کے مشتر کہ بیٹل رائل مقابلے میں فتح حاصل کی۔ لانس اینجلس میں ہونے والے مقابلوں میں ہاک ہوگن نے کنگ کانگ بوڈی کوسٹیل کیج رنگ میں شکست سے دوچاکرکے اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔29مارچ 1987کو مشی گن میں ہونے والے تیسرے ریسل مینیا ایونٹ میں ہاک ہوگن نے اندرے دی جوائنٹ کو ڈبلیو ڈبلیو ایف چیمپئن شپ مقابلے میں محض 12منٹ میں شکست سے دوچارکرکے اپنے اعزازکا کامیاب دفاع کیا۔ریسل مینیا 4کے مقابلے نیوجرسی میں منعقد ہوئے۔پہلی بار ریسلنگ عالمی چیمپئن کی بیلٹ کے حصول کی خاطر کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کی بنیاد پر مقابلے ہوئے ،ایونٹ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے والے دونوں ریسلر ٹیگ ٹیم کی بنیاد پر عالمی چیمپئن اندرے دی جوائنٹ سے مقابلہ کریں گے۔اس بار ہوگن کا کھیل عروج پر تھا اوراُس کے ساتھی رینڈی سیوج نے معروف ریسلر ون مین گانگ کو مات دیکر خود کو اندرے دی جوائنٹ کے سامنے لاکھڑا کیا جہاں ہوگن اور رینڈی سیوج نے ملکر اندرے دی جوائنٹ اور Ted DiBiasکو مات دیکر عالمی چیمیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، مشتر کہ طور پر جیتی ہوئی اس بیلٹ کا فاتح رینڈی سیوج کو قرار دیا گیا ۔ریسل مینیا 5کے مقابلوں کا انعقاد بھی نیوجرسی میں ہوا جہاں شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ہاک ہوگن نے اپنے سابق ساتھی عالمی چیمپئن رینڈی سیوج کو 17منٹ میں شکست سے دوچاکرکے اپنے کیرئیر میں دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اس برس ہوگن کوموسٹ پاپولر ریسلر آف دی ائیر کا ایواڈ بھی دیا گیا ۔ریسل مینیا 5کے ایک اور مقابلے میں رک ریوڈ نے الٹی میٹ واریئر کو انٹرکانٹینٹل چیمپئن شپ میں حیران کن شکست دیکر شائقین کو دنگ کردیا۔1990کے ریسل مینیا 6کے مقابلوں کی میزبانی اس بار کینیڈا کے شہر ٹورنٹوکو سونپی گئی ۔انٹرکانٹینٹل چیمپئن الٹی میٹ وارئیر نے ہاک ہوگن کو شکست دیکر عالمی چمیپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا الٹی میٹ وارئیروہ پہلے ریسلر تھے جو کہ ایک ساتھ دو بیلٹس کے مالک بنے۔1991ء کے ریسل مینیا 7مقابلے دوبارہ امریکہ شہر کیلیفورنیامیں منعقد ہوئے ،یہ انڈر ٹیکر کا پہلا ریسل مینیا ایونٹ تھا انڈر ٹیکر اب تک 16ریسل مینیا مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں اور تاحال وہ ناقابل شکست ہیں۔ریسل مینیا7کے مقابلوں میں سارجنٹ سلاٹر کو شکست دیکر ہاک ہوگن نے عالمی چیمپئن بیلٹ جیتی۔1992ء کے ریسل مینیا 8مقابلوں کا انعقاد انڈیانا پولیس میں کیا گیا جہاں رینڈی سیوج نے رک فلیئر کو 18منٹ کی فائیٹ کے بعد شکست دیکر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔1993ء کے ریسل مینیا 9 مقابلوں میں یوکو زونانے بریٹ ہارٹ کو شکست سے دوچارکرکے عالمی چیمپئن کی بیلٹ جیتی اور محض چند منٹوں کے وقفے کے بعد یوکوزونانے ہوگن کے چیلنج پر دوباراپنے اعزاز کے دفاع میں رنگ میں اترنے کا فیصلہ کیا جہاں ہوگن نے محض 21سیکنڈ میں یوکوزونا کوہراکر ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں سب سے کم وقت میں عالمی چیمپئن بننے کا ریکارڈ قائم کیا جو آج 16برس گزرنے کے بعد بھی تاحال قائم ہے۔ریسل مینیا 9 میں مسلسل تیسری بار انڈر ٹیکر نے لگاتار کامیابی حاصل کرکے اپنا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔1994ء کے ریسل مینیا 10مقابلوں میں بریٹ ہارٹ نے یوکوزونا کو شکست سے دوچاکرکے عالمی چیمپئن شپ کی بیلٹ جیتی جبکہ رورز رومن نے شان مائیکل کو ہرا کر انٹر کانٹینٹل چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔1995ء کے ریسل مینیا 11 مقابلوں میں عالمی چیمپئن ڈیزل نے شان مائیکل نے کو شکست دیکر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا جبکہ ریسل مینیا 12میں شان مائیکل بریٹ ہارٹ کو شکست دیکر ورلڈچیمپئن بنے۔1997ء کے ریسل مینیا 13مقابلوں میں انڈر ٹیکر نے سیکو سڈ کو مات دیکر عالمی چیمپئن کی بیلٹ جیتی ۔1998کے ریسل مینیا 14کا انعقاد بوسٹن میں کیا گیا اس بارعالمی چیمپئن شپ مقابلے میں سٹون کولڈسٹیوآسٹن اور عالمی چیمپئن شان مائیکل مدمقابل تھے۔سٹون کولڈکی معاونت کیلئے رنگ سے باہر معروف باکسر مائیک ٹاسن موجود تھے جنہوں نے سٹون کولڈکی فتح کے بعد شان مائیکل پر چڑھائی کردی ۔1999ء کے ریسل مینیا مقابلو ں میں سٹون کولڈ نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ۔سٹیوآسٹن نے راک کو شکست دیکر عالمی چیمپئن کی بیلٹ جیتی ۔2000ء کے ریسل مینیا 16کے مقابلوں کی میزبانی ایک بار پھرکیلیفورنیا کو سوپنی گئی اس بار ٹرپل ایچ عالمی چیمپئن تھے اور اسے اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے ایک ساتھ راک ،میک فولی ،بگ شا اور شین میک موہن سے مقابلہ لڑنا پڑا جس میں ٹرپل ایچ نے کامیابی حاصل کرکے اپنا اعزاز برقرار رکھا۔2001 میں ہونے والے ریسل مینیا 17 کے مقابلوں میں ریسل مینیا کی تاریخ میں پہلی بارپانچ بیلٹس کے مقابلوں میں تمام چیمپئن شکست کھاگئے۔2002ء کے ریسل مینیا18 مقابلے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہوئے اور یہ ریسل مینیا کا آخری ایونٹ تھا جس میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کا لوگو استعمال کیا گیا بعدازاں ڈبلیو ڈبلیو ایف کا موجودہ نامWWEرکھا گیا ۔ریسل مینیا 18مقابلوں میں ٹرپل ایچ نے کرس جریکو کو شکست دیکر عالمی چیمپئن کی بیلٹ جیتی جبکہ سب سے بڑے اورتاریخ ساز مقابلے میں را ک نے ہوگن کو ہراکر اپنی برتری ثابت کی۔2003ء کے ریسل مینیا 19مقابلے امریکی درالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوئے ۔ریسل مینیا 19میں پہلی بار ورلڈ ہیوی ویٹ ورلڈ ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ مقابلوں کا انعقاد ہوا ۔ایونٹ کی سب سے بڑی فائیٹ میں براک لیزنر نے کرٹ اینگل کو چت کر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتی ۔2004ء کے ریسل مینیا 20مقابلوں کی میزبانی نیویارک کے حصے میں آئی ۔ریسل میینا 20 تاریخ کے یاد گار ترین ایونٹس میں ایک ہے ۔یہ ریسل مینیا کی تاریخ کا پہلا ایونٹ تھا جہاں ایک ساتھ سات چیمپئنز اپنی بیلٹس سے ہاتھ دھو بیٹھے اس سے قبل ریسل مینیا میں17میں پانچ چیمپئنزکو اپنے اعزاز سے محروم ہونا پڑا تاہم اس بار یہ تعداد پانچ سے بڑھ کرسات تک جا پہنچی جہاں تمام چیمپئنز کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ بھی محض ایک چیلنج مقابلہ تھا جو بغیر کسی بیلٹ کے حصول کیلئے لڑا گیا۔اس تاریخ ساز معرکے کا نام ”کون حقیقی چیمپئن ہے “تھا جہاں گولڈ برگ اور براک لیزنر ایک دوسرے کے مدمقابل تھے سٹون کولڈ نے اس میچ میں بطور خصوصی ریفری کے فرائض سرانجام دیے یہ تاریخ ساز مقابلہ گولڈ برگ کی کامیابی پر اختتام پذیر ہوا اس چیلنج معرکے بعد گولڈ برگ اور براک لیزنر دونوں نے ریسلنگ سے کنارہ کشی اختیا رکرلی ۔ریسل مینیا 21کے مقابلے ٹرپل ایچ کے زوال کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے جہاں ٹرپل ایچ ہی کے شاگرد بیٹسٹا نے ”دی گیم “کو روندکر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔جبکہ دیگر چیلنج مقابلوں میں انڈر ٹیکر نے رینڈی اورٹن کو ہرا کر ریسل مینیا میں ناقابل شکست رہنے کی روایات کو برقرار رکھا ۔ریسل مینیا 22کے مقابلوں میں رے میسٹریو نے ایک ساتھ کرٹ اینگل اور رینڈی اورٹن کو اپ سیٹ شکست دیکر ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔مشی گن امریکہ میں ہونے والے 2007کے ریسل مینیا23 مقابلوں میں انڈر ٹیکر نے بیٹسٹا کو شکست نہ صرف ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتی بلکہ ریسل مینیا کی تاریخ میں ریکارڈ 15ویں بار ناقابل شکست رہنے کا تاریخ ساز کارنامہ بھی سرانجام دیا۔گزشتہ سال ہونیوالے ریسل مینیا 23مقابلوں میں ایک بار پھر انڈر ٹیکر نے عالمی چیمپئن شپ کے مقابلے میں ایج کو ہراکر نہ صرف ورلڈ ٹائٹل جیتا بلکہ لگاتار16ویں بار ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی برقرار کھا ۔اس بار شائقین سخت مقابلوں کی توقع کررہے ہیں جہاں انڈر ٹیکر کو شان مائیکل اور ٹرپل ایچ کے رینڈی اورٹن کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.