UrduPoint Sports

كھیل >> ورلڈ ریسلنگ اینٹرٹینمنٹ >> ”ڈبلیو ڈبلیو ای میں حیران کن تبدیلیاں“

اعجاز وسیم باکھری:
گزشتہ کئی ماہ سے یہ بات شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقابلوں میں شائقین کی عدم توجہ کے بعد ادراہ اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے پر مجبور ہوچکا ہے بالخصوص مسٹرمیک موہن نے عالمی چیمپئن مقابلوں میں اپنی دخل اندازی کو محدود کرنے کا فیصلہ کیاہے کیونکہ شائقین کی جانب سے نہ صرف ڈبلیو ڈبلیو ای کی پالیسیوں پر شدید تنقیدکی جارہی تھی بلکہ ادارے کو مالی طور پر بھی نقصان ہورہا تھا جس سے ادارے میں بڑے پیمانے پر تبدیلوں کا فیصلہ کیاگیا اور اب نئے قانونین کے مطابق شائقین کی رائے کو خاص اہمیت دی جانے لگی ہے جس کا آغاز سائبر سنڈے مقابلوں سے کیا رہا ہے۔سائبر سنڈے مقابلے اتوار 28اکتوبر کومنعقد ہورہے ہیں جہاں رینڈی اورٹن اور بٹیسٹا اپنے اپنے اعزاز کا دفاع کردینگے ۔
سائبر سنڈے مقابلوں میں پہلی بارتمام فیصلوں کا اختیار شائقین کو دیا گیا ہے جہاں ڈبلیو ڈبلیوای چیمپئن رینڈی اورٹن کے ساتھ مقابلے لڑنے کیلئے حریف ریسلرکے انتخاب کا حق شائقین کو حاصل ہے جہاں لوگ ڈبلیو ڈبلیو ای کی آفیشلز ویب سائیٹ پر جاکر اورٹن کے حریف کے طورپر ”شان مائیکل “مسٹر کینیڈی “اور جیف ہارڈی میں سے کسی ایک کے انتخاب کیلئے اپنی رائے دے رہے ہیں۔اب تک ایک محدود اندازے کے مطابق شان مائیکل کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔جبکہ جیف ہارڈی کے بارے خیال کیا جارہا ہے کہ انہیں رینڈی اورٹن کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کی بیلٹ کا مقابلہ لڑنے کیلئے شان مائیکل کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ لوگوں کی حمایت حاصل ہے تاہم اس کا فیصلہ سائبر سنڈے مقابلوں کے روز ہی ہوگا کہ کون رینڈی اورٹن کا سامنا کرنے کیلئے رنگ میں اترتا ہے۔دوسری جانب ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن شپ میں انڈر ٹیکر اور بٹیسٹا کے درمیان ہونیوالے مقابلے میں شائقین سے رائے طلب کی گئی ہے کہ اس مقابلے میں ریفری کے فرائض سٹون کولڈ سٹیوآسٹن ،جے بی ایل اور میک فولی میں سے کونسا شخص سنبھالے اس سلسلے میں بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کی ویب سائیٹ پر ووٹنگ جاری ہے ، سٹون کولڈ سٹیوآسٹن اب تک سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرچکے ہیں ۔سائبر سنڈے مقابلوں میں سب سے زیادہ جس مقابلے کواہمیت دی جارہی ہے وہ ٹرپل ایچ اور اوماگاکے درمیان ہے ۔نئے قوانین کے مطابق شائقین کو یہ موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ ان دونوں کے درمیان اپنی پسندیدہ کشتی کا انتخاب کریں کہ دونوں میں سٹریٹ فائیٹ ہونی چاہیے یا First blood کشتی لڑی جانی چاہیے اگر کوئی شائق ان دونوں مقابلوں میں سے بھی کوئی فائیٹ نہیں دیکھنا چاہتا تو تیسری آپشن” سٹیل کیج رنگ“ مقابلہ کی رکھی گئی ہے اب تک خیال کیا رہا ہے کہ سٹیل کیج رنگ مقابلہ دیکھنے کے خواہش سب سے زیادہ شائقین نے کی ہے ۔ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے شائقین کی رائے اور تجاویز کو اہمیت دینا شروع کردی ہے جس سے لوگ ایک بار پھر ریسلنگ کی جانب متوجہ ہوگئے ہیں کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے ادارے کو نہ صرف مالی طور پر نقصان اٹھانا پڑرہا تھا بلکہ ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلے بھی عدم توجہ کا شکار ہورہے تھے تاہم اس نئے قوانین سے نہ صرف لوگوں میں ریسلنگ کاجنون بڑھے گا بلکہ ادارے کی ساکھ بھی بحال ہوگئی۔سائبر سنڈے کے دیگر مقابلوں میں بھی شائقین کو اپنی پسندیدہ فائیٹ منتخب کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ان میں فینلے بمقابلہ رے مسٹریو اور ایم وی پی بمقابلہ میٹ ہارڈی کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں شائقین کو اپنی من پسند کشتی منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا جہاں شائقین کی بڑی تعداد اس ووٹنگ میں حصہ لے رہی ہے اور اپنے فیورٹ ریسلر سمیت بہترین ریفری اور پسندیدہ کشتیوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای میں بہت تبدیلیا ں واقع ہوئیں ان میں سب سے بڑی تبدیلی جان سینا کی انجری کے بعد عالمی چیمپئن کی حیثیت سے دستبرداری تھی ۔جان سینا اور رینڈی اورٹن کے مابین کچھ عرصے سے شدید رقابت چلی آرہی تھی دونوں کئی بار ایک دوسرے پر حملہ آور ہوچکے تھے حتیٰ کہ رینڈی اورٹن نے دو سے زائد مرتبہ جان سینا کے والد پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جس سے دونوں ایک دوسرے کے سخت دشمن بن چکے تھے۔جان سینا کے اچانک زخمی ہونے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین مسٹر میک موہن نے رینڈی اورٹن کو اعزازی طور پر ڈبلیو ڈبلیو ای کا نیا عالمی چیمپئن منتخب کیا چیمپئن کی بیلٹ تھامنے کے فوری بعد اورٹن نے رنگ میں کھڑے ہوکر یہ اعلان کیا کہ وہ یہ اعزاز تحفہ کے طورپرقبول نہیں کرتے لہذا وہ چاہتے کہ کوئی ان سے مقابلے لڑے اور وہ مقابلہ جیت کر لیگل طریقے سے ورلڈچیمپئن بننا چاہتے ہیں اس اعلان کے بعدشاید اورٹن کو بھی توقع نہ ہوگی کہ آگے کیا ہونیوالا ہے ۔ٹرپل ایچ جب اس اعلان کے بعد نامودار ہوئے میک موہن سمیت رینڈی اورٹن کا چہرہ بھی زرد پڑگیا ۔اورٹن نے ٹرپل ایچ سے مقابلہ لڑنے کا انکار کردیااور میک موہن بھی اسی بات پر بضد تھے کہ ٹرپل ایچ سے مقابلہ نہیں لڑا جاسکتا ۔دونوں کے شدید انکار اور اعتزاض کے بعد ٹرپل ایچ نے رنگ میں کھڑے ہوکر ڈبلیو ڈبلیو کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور میک موہن سے مخاطب ہوئے کہا کہ ”آپ دنیا کے سامنے ڈرامہ کرتے ہیں“آپ لوگوں نے لاکھوں لوگوں کے سامنے یہ اعلان کیا کہ کوئی آکر لڑسکتا ہے میں پروفیشنل ریسلرہوں لہذا اورٹن کو میرے ساتھ لڑنا چاہیے ۔ٹرپل ایچ کی تنقید برائے تنقید پر میک موہن نے شدید غصے میں آ کراورٹن اور ٹرپل ایچ کی فائٹ کا اعلان کردیا جہاں نو منٹ کی گھمسان کی لڑائی کے بعد ”دی گیم “ٹرپل ایچ نے میدان مار لیا اور وہ اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر گیارویں بار ورلڈچیمپئن کا تاج اپنے سرسجانے میں سرخرو ہوگئے ۔اسی رات چند گھنٹوں کے بعد ٹرپل ایچ نے اوماگا کے خلاف اپنے شیڈول میچ میں فتح حاصل کی اور محض ایک گھنٹے بعد میک موہن نے اتنہائی غیر منصفانہ فیصلہ کرتے ہوئے ٹرپل ایچ کو رینڈی اورٹن کے خلاف اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے رنگ اترنے پر مجبور کردیا جہاں ایک ہی رات میں تیسرے مرتبہ ٹرپل ایچ جب مقابلہ لڑنے کیلئے رنگ میں داخل ہوئے تو تھکن ان کے چہرے سے عیاں تھی ۔مقابلے کے کچھ ہی دیر بعد اورٹن نے حسب توقع ٹرپل ایچ کو مات دیکر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کی بیلٹ ہتھیالی۔
ٹرپل ایچ نے رینڈی اورٹن سے اپنی شکست کا بدلہ لینے کی بجائے اوماگا سے مقابلے کو ترجیح دی اور رینڈی اورٹن کی خبر لینے ذمہ داری اپنے ساتھی شان مائیکل کے سپرد کردی جہاں توقع کی جارہی ہے شان مائیکل ہی سائبر سنڈے میں رینڈی اورٹن کا سامنا کریں گے ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.