UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
میں کافی دیر سے یہ سوچ رہا ہوں اور کوشش کررہا ہوں کہ مجھے پاکستان کے علاوہ کوئی دوسرا ایسا ملک یاد آجائے جوپاکستان سے زیادہ بدقسمت ہو مگرمجھے اس میں ناکامی ہوئی ، مجھے اس وقت کرہ ارض پر سب سے زیادہ بدقسمت ملک پاکستان ہی نظرآرہا ہے جس کے باسیوں کا تقریباً زیادہ وقت سرشرم سے جھکا ہی رہتاہے۔ 3نومبر کا دن بھی پاکستانی قوم کیلئے شرمندگی لے لیکر آیا اور شاید یہ شرمندگی نہیں ایک طرح کی عظیم ذلت تھی جو ناچاہتے ہوئے بھی ملک اور اس کے شہریوں کو سہنی پڑی ۔کیونکہ ہمارے قومی کرکٹرز چند ہزار پاؤنڈز کی خاطر ماں دھرتی کو بیچ چکے تھے اور جب وہ اس قدر گھناؤنے جر م کا ارتکاب کرسکتے ہیں تو کیا قوم یہ ذلت نہیں اٹھاسکتی۔ یقینی طور پر قوم نے ذلت برادشت کی ہے اور قوم کے بڑوں نے تو اس قدر سکون اور اطمینان کے ساتھ برادشت کی ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ۔ البتہ ذلت پہ ذلت برادشت کرنیوالی قوم کو اس ذلت پر کچھ زیادہ ہی صدمہ ہوا ،مگر جہاں ایک طرف صدمہ تھا تو دوسری طرف غصہ بھی ہے، لہذا صدمہ اور غصہ پہلی بار قوم میں دیکھنے کو ملا ۔مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دنیا میں 200سے زائد ملک ہیں لیکن پاکستان ہی کیوں اس عظیم ذلت کا حقدار ٹھہرا ؟شاید اس لیے کہ ہم لوگ یا تو لاوارث ہیں یا ناسمجھ ہیں اور اگر یہ دونوں وجوہات نہیں ہیں تو پھر ہم اپنے آپ کو دوسروں سے زیادہ سمجھ دار سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر بار تماشہ بن کر رہ جاتے ہیں۔ سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر نے جو کارنامہ سرانجام دینا تھا وہ دے چکے ہیں ، عدالت نے جو کرنا تھا وہ کرچکی ہے لیکن کیا ایسا سب کچھ کرنے سے کرکٹ میں کرپشن رک جائے گی اور خاص طور پر پاکستانی کھلاڑی آئندہ کیلئے اس لعنت سے بچے رہیں گے ؟ کم از کم میں اس بات کا یقین کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں کہ عامر ، آصف اور سلمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھ کر دیگر کھلاڑی اس لعنت میں ملوث ہیں توباز آجائیں گے۔ یہ دنیا کا دستور ہے کہ لوگوں کو سزائیں بھی ملتی ہیں اور موت کی سزا تک دے دی جاتی ہے لیکن وہ جر م اور غلط کام تسلسل کے ساتھ جاری رہتا ہے۔ ، سو !گزشتہ روز پاکستان کو ذلت سہنی پڑی وہ ناقابل برداشت ہے لیکن یہ کہنا کہ یہ سزا دیگر کھلاڑیوں کیلئے مثال ہے تو یہ غلط ہوگا کیونکہ جتنے (ڈھیٹھ)ہم پاکستانی ہیں شاید ہی کوئی دنیا میں اس قدر ڈھیٹھ ہوگا۔البتہ ہاں !ان کھلاڑیوں کی قربانی دیکر ، تاریخ کی عظیم ترین ذلت سہہ کر اگر پاکستان کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہوجاتا ہے اور دوبارہ کبھی اس طرح کی شرمندگی نہیں اٹھانا پڑتی تو جناب یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔ گزشتہ ایک سال سے ہم سب بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ ان لڑکوں نے ملک کے ساتھ دھوکہ کیا ، انہیں سخت سزا ملنی چاہئے ، یہ غدار ہیں۔ سزا تو اب مل چکی ہے اور جو شرمندگی اٹھانا تھی وہ بھی اٹھا لی ، اب ذمہ دار اداروں کو یہ سوچنا چاہئے کہ مستقبل میں ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔ اگر 98ء میں جسٹس قیوم کی رپورٹ پر عمل کرلیا جاتا اور اُس وقت جو لوگ ملوث پائے گئے تھے انہیں سزا دی جاتی تو آج قوم کا سرشرم سے نہ جھکا ہوتا۔ مگر میں پھر یہی کہوں گا کہ مجھے پاکستان سے زیادہ بدقسمت ملک اور کوئی نظر نہیں آرہا کہ یہاں سفارشی کلچر اوربڑے لوگوں کے دخل اندازی کی وجہ سے کسی ذمہ دار کو سزا ہی نہیں ملتی۔ اس ملک میں کوئی سسٹم ہی نہیں ہے اور نہ ہی اہل لوگوں کو ذمہ داری دی جاتی ہے۔ پرچی کلچر اس قدر یہاں پیوست ہوچکا ہے کہ بار بار ذلت سہنے کے بعد بھی کسی کو عقل نہیں آئی ۔ سلمان بٹ ، عامر اور آصف کو برا کہنے سے برائی ختم نہیں ہوگی ، ان غداروں نے جوکیا اس کی سزا بھی انہیں مل گئی۔ کیا ان کیلئے یہ سزا کم ہے کہ وہ جو کل ملک کے سٹار تھے ، لوگ ان سے آٹو گراف لینا فخر محسوس کرتے تھے ، انہیں ہیرو کی حیثیت حاصل تھی مگر آج وہ تینوں دیار غیر میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہلی رات بھی گزا ر چکے ہیں ۔جو ہونا تھا بہت اچھا ہوا۔ مگر آگے کیلئے اس لعنت کو روکنا ہوگا اور اس کیلئے ایسے اقدامات اٹھانے ہونگے کہ بار بار ملک کو بدنامی نہ سہنی پڑے۔یہ سوالات اپنی جگہ وزن رکھتے ہیں کہ بھارتی پولیس گزشتہ 11سال سے میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرسکی ، سریش رائنا کیخلاف آئی سی سی نے تحقیقات کیوں نہیں کیں ، مظہر مجید نے آسٹریلوی کرکٹرز کو سب سے بڑا میچ فکسر قرار دیا مگر انٹی کرپشن یونٹ اس پرتو خاموش ہے ، صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو ہی کیوں ٹارگٹ کیا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔جناب اس کیس سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جرم کیا تھا ، انہوں نے جواء کھیلا ، ملک کو بیچا، چند ہزار پاؤنڈز کی خاطر ماں دھرتی کا سودا کیا ، آئی سی سی والے یا بھارتی بورڈ والے کچھ کریں یا نہ کریں ہمیں اس سے غرض نہیں ہے ، ہمیں یہ منانا ہوگا کہ ہمارا سسٹم خراب ہے جس کا خمیازیہ ہمیں بھگتا پڑا۔ جواء ہر جگہ ہوتا ہے اور مختلف شکلوں میں ہوتا ہے ، پاکستانی کرکٹرز کی قسمت خراب تھی ، سو!وہ پکڑے گئے اور میں ذاتی طور پر ان تینوں کی دی جانیوالی سزا سے مطمئن ہوں کہ ایسے غداروں کو جو سزا دی گئی ہے وہ درست ہے ۔ مجھے محمد عامر کی روتی ہوئی ماں اور سلمان بٹ کی صفائیاں پیش کرتی ہوئی بہنوں کے ساتھ ہمدردی ضرور ہے لیکن ان کے گھروالے بھی اس جرم میں برابر کے ذمہ دار ہیں ۔ اولاد کی تربیت اگر اچھی کی جائے تو ایسے دن نہیں دیکھنا پڑتے۔ یہ قدرت کا کمال ہے کہ جس گھر میں حرام کی کمائی آنا شروع ہوجائے تو گھر والوں کو محسوس ہوجاتا ہے اور سوال بھی کیا جاتا ہے کہ بیٹا اتنے پیسے کہاں سے آرہے ہیں ، بیٹے کے ایک جواب سے فیملی مطمئن ہوجاتی ہے اور معلوم کرنے کی کوشش ہی نہیں کی جاتی کہ یہ رقم کہاں سے آرہی ہے جس کا بعد میں یہی انجام ہوتا ہے جو کراؤن کورٹ میں ہوا ۔اس جرم میں صرف یہ تینوں ہی ذمہ دار نہیں ہیں ، اگر تعین کیا جائے تو ذمہ داروں کی تعداد کہیں زیادہ ہے، کرکٹ بورڈ ، ٹیم مینجمنٹ ، ان کے دوست اور کرکٹرز کی فیملیز بھی برابر کی ذمہ دار ہیں، مگر اس تمام واقعہ سے پاکستان کو جو بدنامی ہوئی اس کا اندازہ لگانا میرے لیے مشکل ہے اوردنیا بھر میں جس طرح پاکستان جگ ہنسائی کا سبب بنا وہ برادشت کرنا بس سے باہر ہے ، کل کا دن میری زندگی کا پہلا دن تھا جب میرے دل سے یہ آواز نکلی کہ کاش میں پاکستانی نہ ہوتا۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.