اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بیٹنگ لائن کی ایک مرتبہ پھر ناکامی کے باعث انگلینڈ کے خلاف اپنا دوسرا میچ بھی 7وکٹوں سے ہار گیا۔ پاکستان کے کپتان عمران خان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 60اوورز میں 8وکٹوں پر 232 رنز بنائے جاوید میانداد نے 67اور اعجاز فقہیر نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 42رنز بنائے۔ ڈلی نے 46اور مارکس نے 45رنز کے عوض 2-2وکٹیں حاصل کیں انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 233رنزدرکار تھے جو پاکستان کی کمزوربولنگ کو مدنظر رکھتے انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن کے خلاف آسان ٹارگٹ تھا انگلینڈ نے یہ سکور 3وکٹوں پرپورا کیا انگلینڈ کی پہلی وکٹ 115رنز پر گری جب فاؤلر 69رنز بنا کر مدثر کی گیند پر میانداد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 165کے اسکور پر انگلینڈ کو دوسرا نقصان ٹیورے کا اٹھانا پڑا جس نے 58رنز بنائے لیکن آؤٹ ہونے سے قبل وہ اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کر گئے تھے۔ جس کے بعد انگلینڈ نے صرف گاور کی وکٹ گنوائی جو 31رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس وقت انگلینڈ کا اسکور 181رنز تھا اور اسے میچ جیتنے کیلئے ابھی بھی 52رنز کی ضرورت تھی بعد میں آنے والے کھلاڑیوں نے آسانی سے مطلوبہ سکور حاصل کرکے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ لمیب 38اور گیٹنگ 14رنز بنا کرناقابل شکست پویلین لوٹے۔ مدثر نذر نے 34رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں۔ گریم فاؤلر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
سترہواں میچ…انگلینڈ بمقابلہ پاکستان
بمقام:-اولڈ ٹریفورڈ (مانچسٹر) تاریخ:-18جون 1983ء
ٹاس:-پاکستان نے جیتا نتیجہ:-انگلینڈ نے 7وکٹوں سے جیت لیا
مین آف دی میچ:-گریم فاؤلر (انگلینڈ)
ڈبیو:-کوئی نہیں
پاکستان
محسن خان ک مارکس بولڈ ایلٹ 32
مدثر نذر ک گولڈ بولڈ ڈلی 18
ظہیر عباس ک گولڈ بولڈ ڈلی 0
جاوید میانداد رن آؤٹ 67
عمران خان ک ولس بولڈ مارکس 13
وسیم راجہ ک ولس بولڈ مارکس 15
اعجاز فقہیہ ناٹ آؤٹ 42
سرفراز نواز بولڈ ولس 17
عبدالقادر رن آؤٹ 6
وسیم باری ناٹ آؤٹ 2
راشد خان بیٹنگ نہیں کی -
ایکسٹراز (بائی 3، لیگ بائی 14، وائیڈ بال 2، نو بال 1):-20
ٹوٹل (60اوورز میں 8وکٹوں پر) 232
وکٹ گرنے کی ترتیب 8/221- 7/204- 6/169- 5/144- 4/116- 3/87- 2/34- 1/33
بولنگ
اوورز میڈن رنز وکٹ
ولس 3 3 37 1
ڈلی 2 2 46 2
ایلٹ 1 1 33 1
بوتھم 1 1 51 -
مارکس 1 - 45 2
انگلینڈ
گریم فاؤلر ک میانداد بولڈ مدثر 69
کرس ٹیورے ک وسیم راجہ بولڈ ظہیر 58
ڈیوڈ گاور ک ظہیر بولڈ مدثر 31
ایلن لمیب ناٹ آؤٹ 38
مائیک گیٹنگ ناٹ آؤٹ 14
آئن بوتھم بیٹنگ نہیں کی -
ایان گولڈ بیٹنگ نہیں کی -
وک مارکس بیٹنگ نہیں کی -
گراہم ڈلی بیٹنگ نہیں کی -
پال ایلٹ بیٹنگ نہیں کی -
باب ولس بیٹنگ نہیں کی -
ایکسٹراز (بائی 1، لیگ بائی 15، وائیڈ بال 7) 23
ٹوٹل (57.2اوورز میں 3وکٹوں پر) 233
وکٹ گرنے کی ترتیب 3/181- 2/165- 115
بولنگ
اوورز میڈن رنز وکٹ
راشد خان 11 1 58 -
سرفراز نواز 10.2 2 22 -
عبدالقادر 11 - 51 -
اعجاز فقہیہ 6 - 19 -
مدثر نذر 12 2 34 2
ظہیر عباس 7 - 26 1
ایمپائرز:- ڈکی برڈ اور ڈان اوسلیئر (انگلینڈ)